ایک اور قومی کرکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک، ولیمے میں نامور کھلاڑیوں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب سمیت کئی ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
ان کے ولیمے کی تقریب میں محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان، نسیم شاہ اور ساجد خان سمیت دیگر مقامی کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی قومی کرکٹر ابرار احمد کی بھی شادی ہوئی تھی اور ان کے ولیمے کی تقریب چھ اکتوبر کو ہو گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی کرکٹرابرار احمد دلہن گھر لے آئے‘ ولیمہ کل ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر ابرار احمد دلہن گھر لے آئے۔ گزشتہ شب 27 سالہ کھلاڑی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ابرار نے سبز شلوار قمیض میں تصویر بھی شیئر کی۔اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ابرار آج کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کا نکاح پہلے ہی ہوچکا ہے، وہ گزشتہ روز دلہن گھر لے آئے ہیں جبکہ ان کا ولیمہ کل 6 اکتوبر کو ہوگا۔ان کی اہلیہ کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔