بھارت، اترپردیش میں” آئی لو محمدۖ ” مہم پر مسلمانوں کی گرفتاریوں کے خلاف جالندھر میں احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اترپردیش کے شہر بریلی میں میں "آئی لو محمدۖ”مہم کے سلسلے میں علمائے کرام اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کمیونٹی کے افراد ایک مقامی تنظیم کے بینر تلے جمع ہوئے، شہر میں مارچ کیا اور بعد میں پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اترپردیش پولیس کی جانب سے کی گئی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ پولیس کے مطابق مقامی ہندئوں کے ایک گروہ نے جوابی احتجاج کیا جس کی وجہ سے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنی پڑی تاکہ مزید کشیدگی کو روکا جا سکے۔ جالندھر میں کینٹ کے کانگریس کے رکن اسمبلی پرگت سنگھ نے لوگوں سے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ جالندھر میں شام تک حالات قابو میں رہے، پولیس حساس علاقوں میں گشت کر رہی تھی اور لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کر رہی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جالندھر میں
پڑھیں:
جعلی کرنسی کیس میں پولیس افسر محمد بلال قیوم کو سروس سے برطرف کردیا گیا
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر محمد بلال قیوم کو جعلی کرنسی کے معاملے میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری سے کروڑوں روپے کے نوٹ برآمد
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ بلال قیوم نے 50 لاکھ روپے کی رقم عامر نامی شخص کو دی تھی، جس کے ذریعے جعلی نوٹ استعمال کیے گئے۔
ایجنٹ عامر اس رقم کے استعمال کے دوران پکڑا گیا، اور ایف آئی اے کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یہ رقم پولیس افسر کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد
بلال قیوم نے اپنی خدمات کے دوران اسپیشل برانچ، ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر برانچز میں تعینات رہ کر مختلف اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں، تاہم جعلی کرنسی کے اس کیس کے بعد انہیں سروس سے برطرف کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افسر بلال قیوم پولیس سروس آف پاکستان جعلی کرنسی