فیفا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کیلیے منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کے لیے منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی اور سابق نیشنل فٹبالر شاہد خان شینواری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے گورنر کو بتایا کہ بونیر، باجوڑ، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کے لیے فیفا سے منظوری مل چکی ہے جلد ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے گورنر کو یادگاری فٹبال بھی پیش کی اور نو اکتوبر کو اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
2050 تک پاکستان خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار رہے گا: امریکی ماحولیاتی ماہرین کا انکشاف
امریکا کے معروف ماحولیاتی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ 2050 تک پاکستان خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوتا رہے گا۔ڈاکٹر ارم ستار نے کہا کہ 2050 تک ہمیں مزید سیلاب کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے علاوہ خشک سالی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہماری صحت اور غذا کے معیار پر بہت فرق پڑے گا، ہر چیز میں مسائل کا سامنا ہوگا۔بوسٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں نےتقریریں نہیں سننی، اس نے جو کرنا ہے وہ کرے گا اور اس سے ہر شخص متاثر ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان خطے میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جسے رواں برس بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جون تا ستمبر 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے سے زائد نقصان ہوا۔