Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:25:04 GMT

مہنگائی کی نئی لہر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

مہنگائی کی نئی لہر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں

حکومت نے گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگے ہوگئے ہیں۔ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 7 پیسے بڑھ کر 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر، جبکہ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے اضافے کے ساتھ 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر اس اضافے کی اصل وجہ کیا ہے؟حکومتی دستاویزات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر ’’فریٹ مارجن‘‘ یعنی ترسیلی لاگت بڑھائی گئی ہے۔ پیٹرول پر فریٹ مارجن فی لیٹر 2 روپے 40 پیسے بڑھا دیا گیا .

جس کے بعد یہ 8 روپے 69 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اسی طرح ڈیزل پر بھی فریٹ مارجن 2 روپے 9 پیسے بڑھایا گیا۔فریٹ مارجن دراصل ٹرانسپورٹ یا ڈلیوری کا خرچ ہوتا ہے۔یعنی جب پیٹرول یا ڈیزل آئل ریفائنری سے نکل کر مختلف شہروں اور پمپوں تک پہنچایا جاتا ہے تو اس کی ترسیل پر اخراجات آتے ہیں (جیسے ٹینکرز کا کرایہ، ڈیزل کا خرچ، ڈرائیور کی اجرت، ہائی وے ٹول ٹیکس وغیرہ)۔یہی اخراجات عوام پر ڈالنے کے لیے حکومت پیٹرول یا ڈیزل کی قیمت میں ایک فریٹ مارجن شامل کر دیتی ہے۔پیٹرول پر کسٹمز ڈیوٹی میں 1 روپے 35 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیزل پر یہ اضافہ 2 روپے 75 پیسے کا ہوا۔ اگرچہ ڈیزل پر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث 1 روپے 12 پیسے کی کمی آئی، مگر فریٹ مارجن اور ڈیوٹی کے اضافے نے قیمت کو پھر بھی اوپر دھکیل دیا۔مزید یہ کہ ڈیزل پر 32 پیسے کا ’’ایکسٹرا مارجن‘‘ بھی لگا دیا گیا۔ البتہ پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی، ڈیلر مارجن اور ڈسٹری بیوشن مارجن وہی برقرار رکھے گئے ہیں۔یوں دیکھا جائے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ اضافہ براہِ راست عالمی منڈی سے نہیں بلکہ مقامی سطح پر لاگو کیے گئے مارجن اور ڈیوٹیز کے باعث کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق اس وقت کاربن لیوی پیٹرول پر 78 روپے 2 پیسے اور ڈسٹری بیوشن مارجن 78 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔مختصراً یہ اضافہ عوام پر مزید بوجھ تو ڈالے گا. لیکن اس کے پیچھے اصل وجہ تیل کی عالمی قیمتیں نہیں بلکہ حکومتی محصولات اور فریٹ لاگت میں اضافہ ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پیٹرول اور ڈیزل پیسے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت فریٹ مارجن ڈیزل پر

پڑھیں:

5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا

تیمور جھگڑا - فوٹو: فائل

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔

پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔

23 جولائی کیلئے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔

اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا