اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں چار روپے چار پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں چار روپے سات پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 71 پیسے کی کمی کردی۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 207 روپے 49 پیسے فی کلو مقررکی گئی ہے۔ ایل پی جی کا گیارہ اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 79 روپے 14 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت دو ہزار 448 روپے 33 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایل پی جی پیسے فی فی لیٹر گئی ہے

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا