زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی امریکا کے لیے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں برآمدات 17فیصد بڑھ کر 1.11ارب ڈالر تک پہنچنے، غزہ مجوزہ امن پلان سے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور فن لینڈ کی کمپنی "میسٹو" کی ریکوڈک میں جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کے ساتھ سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
ریکوڈک میں سالانہ 2 سے 3ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی توقعات، پاکستان کے توانائی معدنیات، آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کی حکمت عملی، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط سمیت 1.
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرایک موقع پر 25 پیسے کی کمی سے 281روپے 10پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی ضروریات کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف پیسے کی کمی سے 281روپے 31پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282روپے 35پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔