کاشتکاروں کیلئے خوشخبری! گندم کی نئی سرکاری پالیسی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ کے گندم کاشتکاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ صوبائی حکومت نے ان کی سہولت اور پیداوار بڑھانے کے لیے نئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم ریلیز پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں کسانوں کو مالی اور زرعی امداد فراہم کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے گئے۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس میں بتایا کہ حکومت 25 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو خصوصی طور پر سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس پالیسی کے تحت انہیں ایک بیگ ڈی اے پی اور دو بیگ یوریا دیے جائیں گے تاکہ بہتر اور وافر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی ہفتے گندم کی سپورٹ پرائس اور ریلیز پالیسی طے کی جائے گی تاکہ کسانوں کو بروقت سہولت میسر ہو اور نئی فصل اچھی لگ سکے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ مارکیٹ میں گندم کی مسلسل دستیابی یقینی بنائی جائے کیونکہ جب گندم وافر ہوگی تو آٹا اور روٹی کی قیمت بھی مستحکم رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سندھ میں 12 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں جو ساڑھے چار ماہ تک کے لیے کافی ہیں اور اس دوران نئی فصل بھی مارکیٹ میں آ جائے گی۔
اجلاس میں وزیر خوراک نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ نجی شعبے کے پاس بھی 6 لاکھ ٹن گندم موجود ہے اور اوسطاً دو لاکھ ٹن گندم ہر ماہ مارکیٹ میں آ رہی ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ ہوگا بلکہ عوام کو بھی سستی اور مناسب قیمت پر آٹا مل سکے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،ایک لاکھ 68 ہزارپوائنٹس کی حدبھی عبور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور100 انڈیکس میں 2398 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 39 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
تاہم دن کے اختتام پر کاروبار میں مزید تیزی آئی اور 100انڈیکس 2849 پوائنٹس کے اضافے کےساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 146 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔