ہوم سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے بغیر بھی بسنت کا تہوار منانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس دن کو ایک فیسٹیول کے طور پر منایا جا سکتا ہے، جس میں خونی ڈور اور پتنگ بازی نہ ہو، اس حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر اسے منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوگا، زندگیاں کسی بھی کھیل سے زیادہ اہم ہیں۔ اس لئے ان پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہوریوں کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت پنجاب نے بسنت منانے کی اجازت دینے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ لاہور کے تاریخی موسمی تہوار پر مسلسل پابندی کے بعد حکومت نے لاہوریوں کو بسنت منانے کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب بسنت کو منانے کیلئے اجازت دینے کیلئے مشاورت کر رہا ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بسنت منانے کی اجازت دینے اور محفوظ پتنگ بازی کیلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ہوم سیکرٹری کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کی اجازت دی جائے یا کہ نہ دی جائے اس پر مشاورت جاری ہے۔ پتنگ بازی کی اجازت کن شرائط پر دی جائے اس کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے بغیر بھی بسنت کا تہوار منانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس دن کو ایک فیسٹیول کے طور پر منایا جا سکتا ہے، جس میں خونی ڈور اور پتنگ بازی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر اسے منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زندگیاں کسی بھی کھیل سے زیادہ اہم ہیں۔ اس لئے ان پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: منانے کی اجازت دینے ہوم سیکرٹری پتنگ بازی کیا جا رہا ہے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ