پانامہ کیس سے متعلق نواز شریف کے حق میں سابق چیف جج گلگت بلتستان کا بیان حلفی کیس ختم کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانامہ کیس سے متعلق نواز شریف کے حق میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے مبینہ بیان حلفی کا کیس 3 سال بعد ختم کردیا۔
عدالت نے غیر موثر ہونے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم عدالت میں پیش نہ ہوئے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل عامر عبد اللہ نے مؤقف اپنایا کہ رانا شمیم نے معافی نامہ جمع کروایا تھا اس کے بعد کیس لگا ہی نہیں، اب یہ کیس غیر موثر ہوچکا ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ کیس کافی عرصے بعد مقرر ہوا ہے ، اس کیس میں فرد جرم صرف رانا شمیم پر عائد ہوئی تھی، آخری سماعتوں میں رانا شمیم نے عدالت میں معافی نامہ جمع کروایا تھا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ پھر ہم اس کیس کونمٹا دیتے ہیں۔
رانا شمیم کا پانامہ کیس فیصلے سے متعلق بیان حلفی اخبار میں شائع کیا گیا تھا، سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کارروائی شروع کی تھی۔
عدالت عالیہ نے کیس غیر موثر ہونے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابق چیف
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر سینئر صحافی منظر شگری کا انٹرویو
اپنے انٹرویو میں منظر شگری نے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ کی فہرست میں ایک نئے نام کا اضافہ ہوا ہے اور انہیں کی ہی پوزیشن سب سے مضبوط ہے۔ منگل تک نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر ہو جائے گا۔ سابق سیکرٹری وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان شاہد اللہ بیگ کی پوزیشن سب سے مظبوط بتائی جاتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں تاہم ابھی تک نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ نگران وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں بڑے کھلاڑی میدان میں ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد میں لابنگ میں تیزی آئی ہے، گزشتہ روز ہنزہ سے تعلق رکھنے والے راجہ نظیم الامین کو نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر فائنل کرنے کی خبریں سامنے آئیں تاہم پیپلزپارٹی کے شدید تحفظات پر ان نام ڈراپ ہونے کی اطلاع ہے۔ اس وقت صورتحال کیا ہے؟ کون سے امیدوار کی پوزیشن مظبوط ہے؟ کس پارٹی کی حمایت حاصل ہے، اسلام آباد کے ایوانوں میں کیا ہو رہا ہے؟ اسلام ٹائمز نے اس حوالے سے گلگت بلتستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار منظر شگری سے انٹرویو کیا ہے۔ منظر شگری گزشتہ تین دہائیوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہیں، جی بی کے ایشوز پر وسیع عبور رکھتے ہیں، مختلف قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔