سونے کی قیمتوں میں نئے ریکارڈ قائم، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 10 ہزار روپے سے متجاوز کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار سے بھی متجاوز کر گیا ہے۔
پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 3178 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 278 کا ہو گیا ہےجو گزشتہ روز 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے تھا۔
جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3001روپے بڑھ کر 3لاکھ 51ہزار 747روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے
عالمی بازار میں میں سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 855 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 890 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت مٰں اضافہ فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت م ں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
امام مسجد کے گھر میں ڈکیتی، چور لاکھوں مالیت کا سونا اور نقدی لے اڑے
ہری پور میں امام مسجد کے گھر سے 10 تولہ سونا اور 6 لاکھ روپے کی نقدی کی چوری کی واردات ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے 50 لاکھ روپے کی مالیت کی چوری کی درخواست تھانہ پنیاں میں دے دی۔
پنیاں پولیس نے چوری کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق ڈکیت تالا لگے مکان میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے جبکہ چور جاتے ہوئے بچوں کے ٹیبلٹ بھی ساتھ لے گئے۔