کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت یکدم 35 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 890ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی  قیمتوں پر اثر پڑا۔

مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3500روپے کے اضافے سے 4لاکھ 10ہزار 278روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3001روپے بڑھ کر 3لاکھ 51ہزار 747روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی

پڑھیں:

اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کیلیے درآمدی ار ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں درآمدی ایل این جی معمولی مہنگی کی گئی ہے۔

سوئی نادرن کے لیے  آر ایل این جی 16 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور  نومبر کے لیے قیمت 12 ڈالر 39 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔

اکتوبر میں درآمدی آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ  فی ایم ایم بی ٹی یومقرر تھی۔

اسی طرح نومبر میں سوئی سدرن کے لیے درأمدی  ایل این جی 22 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر  کے لیے 11 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اکتوبر میں سوئی سدرن کے لیے 11 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا
  • اوگرا، درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
  • تاریخی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
  • سونے کی قیمت برقرار، چاندی کی قیمت میں اضافہ
  • سونے کی قیمت برقرار، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ