پیرس فیشن ویک میں ایشوریا رائے کا ہیروں سے جڑا ہوا لباس، قیمت کتنی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور اسٹائل آئیکون ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنی شاندار انٹری سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ 51 سالہ اداکارہ، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی ایمبیسیڈر بھی ہیں، منیش ملہوترا کے تیار کردہ خصوصی لباس میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد شخصیت کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشوریا نے اس موقع پر اِنڈِگو رنگ کی ری امیجڈ شیروانی زیب تن کی جو روایتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج تھی۔ ڈیزائنر منیش ملہوترا کے مطابق یہ تخلیق مردانہ ورثے سے متاثر ہے لیکن اس میں جدید نزاکت اور فیشن ایج شامل کیا گیا ہے جو اسے منفرد بناتا ہے۔
اس لباس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہیرے کی کڑھائی والے کف، ڈائمنڈ اسکالپ ڈیزائن، ٹسل ڈراپ اور ہیروں سے مزین بروچز شامل تھے، جو اس شو کی شان بڑھانے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Aishwarya Rai Team???????? (@aishwarya_raifan)
شیروانی میں بند کالر، ہیرے جڑے بٹن، پیڈڈ شولڈر اور لمبی آستینوں کے ساتھ سائیڈ اور فرنٹ سلیٹس دیے گئے تھے، جبکہ فلیئرڈ پینٹس نے اس کا اسٹائل مزید دلکش بنا دیا۔ اس کے ساتھ ایشوریا نے ہائی ہیلز، ڈائمنڈ اسٹڈز انگوٹھی پہن رکھی تھی۔
پیرس فیشن ویک سے ایشوریا رائے بچن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداح ایک بار پھر ان کی خوبصورتی کے سحر میں جکڑے نظر آتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عزمِ استحکام مہم پائیدار امن کی ضمانت ہے، قومی اتفاق رائے برقرار رہے گا، صدر زرداری
صدرِ مملکت آصف زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں 15 خوارج کے مارے جانے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پر بیرونی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا عزم پوری قوم کے اجتماعی اتفاقِ رائے سے جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں 15 دہشت گرد ہلاک، کمانڈر عالم محسود بھی مارا گیا
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنۂ خوارج کے کارندوں، بشمول سرغنہ عالم محسود، کا مارا جانا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمتِ عملی کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی کاوشوں کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف قائم قومی اتفاقِ رائے میں خلل ڈالنے کے لیے کسی بھی سطح پر کوئی سیاسی چال یا توجہ ہٹانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔
صدرِ مملکت نے آپریشنز میں حصہ لینے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم، بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے جلد وطنِ عزیز کو ہر خارجی کے شر سے مکمل طور پر پاک کر دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتفاق رائے آصف زرداری انتہاپسندی انسداد دہشت گردی خارجی خراج تحسین دہشت گردی سیکیورٹی اہلکار سیکیورٹی فورسز صدر مملکت عزم استحکام