چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کی منظوری روک دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ نےسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری روک دی۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق سینیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے قائمہ کمیٹیز سے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے چیئرمین سینیٹ کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی نہ کرنے کا کہا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز کے مستعفی چیئرمینز اور ارکان کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے گی، چیئرمین سینیٹ استعفوں کی منظوری کے انفرادی فیصلہ کے بجائے سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلہ کا انتظار کریںگے۔ چیئرمین سینیٹ استعفوں کی منظوری کا عمل شروع کرنے سے پہلے قائد ایوان سے مشاورت کریں گے۔
میری کسی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے بات نہیں ہوئی ،نہ میرا کوئی پلان ہے، محمد عامر
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: استعفوں کی منظوری چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔