خیبرپختونخوا، صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا اینٹی کرپشن نے صوبائی حلقوں میں انتخانی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے نتائج رکھنے والوں سےدرخواستیں طلب کرلیں۔
خیبرپختونخوا کے مشیر انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے فارم 45 کے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی نتائج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کے پاس فارم 45 کے نتائج ہیں وہ امیدوار درخواستیں جمع کرائیں، پشاور کے حلقے پی کے-79 اور پی کے-82 کی درخواستوں پر چھان بین شروع کردی گئی ہے۔
مصدق عباسی نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بغیر درخواستوں کے کارروائی نہیں کرتا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 13 صوبائی حلقوں پر تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے، جن میں 8 حلقے پشاور، دو بنوں اور دو حلقے شانگلہ کے شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چھان بین
پڑھیں:
شدید دھند ،موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو نے کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو گیا ، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔
موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی ۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق