ہمدرد یونیورسٹی میں پی سی او ایس آگاہی پروگرام کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایسٹرن میڈیسن (پیم) اور فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی کے اشتراک سے پی سی او ایس آگاہی کے موضوع پر دو روزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔پہلے دن کے لیکچر پروگرام میں طبیبہ ڈاکٹر صائمہ غیاث نے مہمان مقررین اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سائرہ جمشید نے بتایا کہ پاکستان میں ہر 10 میں سے 5 خواتین پی سی او ایس کا شکار ہیں، بروقت تشخیص اور اسکریننگ سے اس مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ہر مہینے اپنی اسکریننگ لازمی کروائیں۔دوسری مقررہ ڈاکٹر لینا حمید نے کہا کہ پی سی او ایس کے بچاؤ اور علاج کے لیے غذائی احتیاط اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا ضروری ہے، جبکہ طب یونانی میں اس مرض کا مؤثر علاج موجود ہے۔ بعد ازاں پینل ڈسکشن میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ پروگرام کے دوسرے روز شفا الملک میموریل اسپتال میں اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں گرد و نواح کی خواتین کا مفت معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو یونانی ادویات فراہم کی گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی سی او ایس
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔