کراچی سے بیرون و انرون ملک جانے والی 11 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی سے بیرون ملک واندرون ملک جانے والی 11 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے بانکوجانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 شامل ہیں۔کراچی سے جدہ جانیو الی ایئربلیو کی پرواز پی اے 172 بھی شامل ہے۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 206اورکراچی سے اسکردو آبادجانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 704، کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125، 123،کراچی سے لاہورجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143اورکراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 811 بھی شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی پرواز پی جانے والی کراچی سے
پڑھیں:
پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
— فائل فوٹوپشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کی 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس اس کے گھر چھوڑ دیا۔
ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کیا جبکہ ملزمان کے گھر سے لڑکی کی لاش ملی۔
فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔