ظفر خان کی زیرصدارت ماڈل کالونی ٹاؤن کونسل کا 24واں اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی اور ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کی زیر صدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 24واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے یوسی 7 وائس چیئرمین مفتی راؤ وقاص نے کیا۔ ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے گزشتہ اجلاس کا مسودہ پیش کیا اور قراردادوں کی توثیق کرائی۔ اراکین کی جانب سے پیش کی گئی قراردادوں کو اتفاقِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گھروں سے کچرا جمع کرنا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے، لیکن اس کے باوجود گھروں سے کچرا نہیں اٹھایا جا رہا۔ اجلاس نے اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایک ہفتے میں تحریری طور پر آگاہ کیا جائے کہ کن گلیوں اور یوسیز سے کچرا جمع ہو رہا ہے اور جھاڑو دینے کے لیے عملہ کہاں تعینات ہے۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ماڈل کالونی ٹاؤن کی تمام 8 یوسیز میں سیوریج کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ اراکین نے مطالبہ کیا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ماڈل کالونی کے لیے فل فور تین پیرز راڈنگ اور سکنگ مشینوں کے الاٹ کرے تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اجلاس نے سیاسی بنیادوں پر تعصب برتنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو عوامی ردعمل کی ذمہ داری متعلقہ اداروں اور میئر کراچی پر عائد ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماڈل کالونی
پڑھیں:
کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا
کراچی:موسیٰ کالونی میں آپسی جھگڑے میں دوست نے چھری مارکر اپنے ہی دوست کو قتل کردیا۔
چھیپا حکام کے مطابق گلبرگ موسیٰ کالونی یو سی پارک کے قریب آپسی جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس سے عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔
گلبرگ تھانے کے ہیڈ محرر اے آیس آئی یاسرنے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ وسیم اور کامران آپس میں دوست اور موسیٰ کالونی کے رہائشی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کامران نے نامعلوم وجہ کے سبب اپنے دوست کو چھری مارکر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کامران کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔