اسلام آباد، محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نیا ہاسٹل مکمل ہونے کے بعد زیر تربیت افسران کو بہتر اور معیاری رہائش میسر آئے گی۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کا 27ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی سمیت چار ججز کی جانب سے ترمیم چیلنج ہوگی، ترمیم چیلنج کرنے کے لئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ کو بھیج دیا گیا۔
سپریم کورٹ میں آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والے ججوں میں شامل ہیں۔