سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیےالیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا، 18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن شبلی فراز کی نااہلی پر خالی نشست پر ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اکتوبر کو
پڑھیں:
ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، ذرائع
فوٹو: فائلالیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابی بدعنوانی روکنے کےلیے ضروری اقدامات کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران انتخابی بدعنوانی میں ملوث شخص کو نااہل قرار دے سکتا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز امیدوار اور عہدیدار کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سینیٹر طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، انہیں پی پی 116 کے دورے اور ضابطے کی خلاف ورزی پر نوٹس بھجوایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر فیصل آباد نے طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سینیٹر رانا ثناء اللہ کو بھی پی پی 116 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔