بلوچستان ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو کوئٹہ میں جلد بلدیاتی انتخابات مکمل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئٹہ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کا اختیار آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں قرار دیا۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار حلقہ بندیوں کے خلاف باضابطہ اعتراضات دائر کرنے میں ناکام رہے،کسی قانونی شق کی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوئی۔بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق آئینی درخواستیں خارج کردیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلوچستان ہائیکورٹ
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خود کو طلب کرنے پر پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ بغیر کسی وجہ اور جواز کے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا ہے، مختلف الزامات کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو بلایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا وزیر اعلیٰ کو طلب کرنا غیر قانونی ہے جبکہ یہ اقدام آرٹیکل 9، 10 اے، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے درخواست میں واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ نے نہ کسی کے لیے مہم چلائی اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیر قانونی قرار دیا جائے اور وزیر اعلیٰ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وکیل کو بھیج دیا تھا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کو دھمکیوں کے معاملے پر وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے بھی پیش ہوئے۔