فلپائن کے جنوبی جزیرے میں شدید زلزلہ، سونامی کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منیلا: فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ 10 اکتوبر کی صبح 9 بج کر 43 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے دور دراز علاقوں تک محسوس کیے گئے۔
فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگلے دو گھنٹوں میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک اونچی لہروں کا امکان ہے۔ حکام نے ساحلی آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم امدادی ٹیمیں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔ یاد رہے کہ یکم اکتوبر 2025 کو بھی فلپائن میں 6.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔