وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام ضمنی امتحانات 25 اکتوبر سے شروع ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
الثانویہ العامہ، الثانویة الخاصہ، الشہادة العالیہ اور الشہادة العالمیہ کے امتحانات ہوں گے۔ قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، فقہ، عقائد، تجوید و قرات، حفظ قرآن اور پیش نمازی کے امتحانات لئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام ضمنی امتحانات 25 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ ناظم امتحانات مولانا محمد تحسین کی طرف سے جاری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق الثانویہ العامہ(میٹرک)، الثانویة الخاصہ( ایف اے)، الشہادة العالیہ(بی اے) اور الشہادة العالمیہ(ایم اے) کے روزانہ دو پیپر ہوں گے۔ ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات 54 امتحانی مراکز میں امتحان دیں گے۔ تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، عقائد، فقہ، اصول الفقہ، المنطق الادب، صرف، نحو، عقائد، منطق، فلسفہ، البلاغہ، زبانی امتحان، تجوید و قرات، حفظ قرآن، پیش نمازی، تحقیقی مقالہ اور زبانی امتحانات ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہوں گے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔