عالمی یوم ڈاک پر نوپ کے زیراہتمام جی پی او حیدرآباد میں تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )عالمی یوم ڈاک، ہر سال 9 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔9 اکتوبر1874ء میں سوئٹزرلینڈ میں پہلی مرتبہ عالمی ڈاک سے متعلق کانفرنس ہوئی جس میں جنرل پوسٹل یونین’’ نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی۔ اس معاہدے کو 22ملکوں نے منظور کیا اور یکم جولائی1875ء سے یہ نظام نافذالعمل ہوا۔ 9 اکتوبر کو ڈاک کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد تمام ممالک میں ڈاک کی ترسیل کی ترقی اور ڈاک کے نظام کی بہتری ہے۔عالمی یوم ڈاک کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد نیشنل آ رگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائیز یونین(نوپ) کے زیر اہتمام حیدرآباد جی پی او میں کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان، محکمہ ڈاک اور یونیورسل پوسٹل یونین کے پرچم لہرائے گئے۔ شرکاء نے یونیورسل پوسٹل یونین کے سال 2025ء کے تھیم علاقائی خدمت عالمی رسائی سے مزین بینر اٹھا رکھے تھے۔اس تقریب کے روح رواں ندیم رؤف ، بابو شفیق، سلیم میمن، راشد قریشی، سید سلمان شاہ اور دیگر اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطابات میں قائدین نے محکمہ ڈاک کی اہمیت اور عوامی خدمت کے جذبے سے سر شا ر محنت کش عملے کی عمدہ اور بے لوث کارکردگی پر روشنی ڈالی۔مقررین نے آ ئندہ بھی عوامی خدمت کو مزید بہتر سے بہتر کرنے اور عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو روبہ عمل لانے کا اعادہ بھی کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 2ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد مکی شاہ تھانے کی حدود میں پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی کہ مکرانی پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد واردات کی نیت سے کھڑے ہیں۔ پولیس کے پہنچنے پر انہوں نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں ایک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی حالت میں گرفتار شخص کی شناخت ابو سعید کے نام سے ہوئی ہے اس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک اور ساتھی کو بھی پستول سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔