جمادی الاول کے چاند کی پیدائش ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) جمادی الاول کے چاند کی پیدائش ہو گئی، ماہ جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ جمادی الاول کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی سامنے آگئی۔ سپارکونے اعلان کیا ہے کہ 23 اکتوبر 2025 کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں ۔
سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5:25 بجے پاکستان کے معیاری وقت پر طلوع ہوا۔ 23 اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ ہوگا۔(جاری ہے)
فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر، 23 اکتوبر 2025 کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں (بشرطیکہ موسم صاف ہو)۔
لہٰذا، زیادہ امکان یہی ہے کہ جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 ہوگا۔اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو اس معاملے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔ یہ اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر گواہیوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ دوسری جانب رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی بھی کر دی گئی۔ رمضان المبارک کی آمد میں اب 3 ماہ سے کچھ زائد وقت باقی بچا ہے۔ امارات فلکیاتی انجمن نے نئے ہجری سال 1477 میں پہلا روزہ جمعرات 19 فروری 2026 کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اماراتی فلکیاتی انجمن کے صدر ابراہیم جروان کے مطابق رمضان 1447 کا چاند منگل 17 فروری کو شام 4 بج کر ایک منٹ پر (امارات کے وقت کے مطابق) پیدا ہوگا، جو سعودی عرب کے وقت کے مطابق 3 بجکر 1 منٹ بنتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے تقریباً ایک منٹ بعد ہی چاند غائب ہو جائے گا، اس طرح غروبِ آفتاب کے وقت اس کی عمر صرف 2 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، لہٰذا اس شام ہلال نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔ فلکیاتی ماہر نے اسی بنیاد پر جمعرات 19 فروری کو یکم رمضان المبارک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اماراتی فلکیاتی انجمن کے صدر ابراہیم جروان نے رواں برس رمضان المبارک میں 29 روزے ہونے اور عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان المبارک جمادی الاول کے چاند کی اکتوبر 2025 کے مطابق کے وقت
پڑھیں:
معروف شاعر جوش ملیح آبادی کا 127واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا
جوش نے پہلا شعر محض نو برس کی عمر میں کہا، اردو، ہندی، فارسی،عربی اور انگریزی زبانوں پر عبور تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برصغیر کے معروف شاعر جوش ملیح آبادی کا 127واں یوم پیدائش (آج) 5 دسمبر جمعہ کو منایا جائے گا۔
مختلف شہروں میں ادبی حلقوں کے زیر اہتمام تقریبات میں جوش ملیح آبادی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ جوش ملیح آبادی 5دسمبر1898ء کو ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شبیر حسن خان جبکہ جوش قلمی نام تھا وہ ملیح آباد کے رہنے والے تھے اس لیے اسے اپنے نام کا حصہ بنا لیا۔تقسیم ہند کے بعد وہ ترک سکونت کرکے کراچی قیام پذیر ہو گئے۔ جوش ملیح آبادی قادر الکلام شاعر تھے انہوں نے پہلا شعر محض نو برس کی عمر میں کہا تھاانہیں اردو،ہندی،فارسی،عربی اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔انہیں بلاشبہ الفاظ کا سمندر کہا جاتا تھاوہ شاعری کی کثیر کتب کے مصنف تھے ان کی معرکة الآرا تصانیف میں ”شعلہ و شبنم،جنون و حکمت،فکرو نشاط،عروس ادب،حرف و حکایت،روح ادب،آوارہ حق،سنبل و سلاسل” اور ان کی خود نوشت سوانح یادوں کی برات” قابل ذکر ہیں۔اردو ادب کا یہ عظیم سرمایہ الفاظ کا سمندر جوش ملیح آبادی 22 فروری 1982 ء کو انتقال کر گئے۔