Jasarat News:
2025-10-23@03:23:46 GMT

الخدمت سندھ کے تحت یتیم بچوںکا فن گالا 25 اکتوبر کو ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئرپروگرام کے تحت فن گالا ہفتہ، 25 اکتوبر2025کو کراچی کے مقامی واٹرپارک میں منعقد کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی الخدمت آرفن کیئرپروگرام میںرجسٹرڈیتیم بچوں کے لیے ایک روزہ فن گالا کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں سندھ بھر سے ایک ہزار سے زاید باہمت بچے شریک ہوں گے۔ فن گالا میں بچے سوئمنگ پولز، کرکٹ،فٹبال اوراِنڈور گیمز سے محظوظ ہوں گے۔ تقریب میں الخدمت کے ریجنل ذمے داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامورشخصیات بھی شرکت کریں گی۔اس موقع پر بچوں کے لیے مختلف ہم نصابی سرگرمیوں اورٹریننگ سیشن کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔ پروگرام کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات اورتحائف بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فن گالا

پڑھیں:

اب پورا بھارت ٹرافی کیلئے پیچھے بھاگ رہا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اب پورا بھارت ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے پیچھے بھاگ رہا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خوارج کے خلاف بہت بڑا آپریشن ہورہا ہے۔

جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو ضرور ایکشن ہوگا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی جتھہ ہتھیار وں کے ساتھ ہوگا تو اُس کے خلاف ضرور ایکشن ہوگا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بتائیں کہ آپ وزیرداخلہ بھی ہیں تو ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ نام بھی اللّٰہ نے محسن دیا ہے اور یہ بہت سے لوگوں کے محسن بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 3 روزہ روڈ کارواں کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا،جاوید قصوری
  • جہانیاں : تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • سندھ ہائیکورٹ: بی ڈی ایس کے طلبہ کی پی ایم ڈی سی کیخلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب
  • خیرپور: خاتون کی 4 بچوں اور شوہر کو قتل کے بعد مبینہ خودکشی
  • اب پورا بھارت ٹرافی کیلئے پیچھے بھاگ رہا ہے، گورنر سندھ
  • جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپارکو نے فلکیاتی پیشگوئی جاری کر دی
  • جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپارکو کا اعلان
  • سندھ میں ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹ سستے کر دیے گئے: ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا ریلیف
  • پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کاکوڈ شیئر معاہدہ، اطلاق 31 اکتوبر کو ہوگا