26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کی جس دوران علیمہ خان کے علاوہ باقی ملزمان عدالت پیش ہوئے۔
علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
دوران سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ وکیل فیصل ملک اور حسنین کا علیمہ خان کے کیس میں وکالت نامہ ہی جمع نہیں، دونوں وکلا علیمہ خان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہیں دے سکتے۔
بعد ازاں عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نے علیمہ خان علیمہ خان کے
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور
یاسمین راشد: فائل فوٹو
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ مغل پورہ کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو بیانات کیلئے طلب کرلیا۔
یاسمین راشد کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو 9 مئی کے تین مقدمات میں دس، دس سال قید کی سزا ہو چکی ہے جبکہ تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر کارروائی 27 نومبر کو ہوگی، یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈسچارج ہوچکی ہیں۔