مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس بیت گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔

27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا جب بھارت نے جبری طور پر کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، بھارت کے اس جابرانہ اقدام کے خلاف کشمیری آج بھی آزادی کیلئے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں، بھارت نے گزشتہ 34 برسوں کے دوران 1 لاکھ کے قریب کشمیری بے دردی سے شہید کئے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: صدر و وزیراعظم

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت نہیں دیا گیا، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوانے کیلئے ٹھوس کردار ادا کرے۔

ہر سال دنیا بھر میں کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، ان دن کو منانے کا مقصد دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کرنا ہے، پوری دنیا میں کشمیری احتجاج، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کرتے ہیں، بھارتی قبضے اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی مذمت کی جاتی ہے۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کر دی گئی ہے، کشمیری آج کے دن 1947 سے لے کر 05 اگست 2019 تک بھارت کی جانب سے اٹھائے گے تمام غیر قانونی اقدامات کے خلاف احتجاج کے ساتھ انہیں مسترد بھی کرتے ہیں۔

بھارت سے مضر صحت ہواؤں کی آمد، آلودگی میں خطرناک اضافہ، لاہور پھر سرفہرست

27 اکتوبر جموں وکشمیر کے عوام کیلئے سیاہ ترین دن ہے: انوار الحق

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چودھری انوارالحق کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر جموں وکشمیر کے عوام کیلئے سیاہ ترین دن ہے، بھارت نے تقسیم برصغیر کے اصولوں کی خلاف ورزی کی، عوام کی خواہشات کے برعکس کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر ایک حصے پر قبضہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے نام نہاد معاہدہ الحاق ہندوستان کو بنیاد بنا کر جموں وکشمیر پر اپنا دعویٰ کیا، جس کو اقوام متحدہ نے مسترد کیا، ہندوستان کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے کو ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے کبھی قبول نہیں کیا، 27 اکتوبر کو لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، ہندوستان کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ کو تمام مذاہب پر لاگو کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، نومبر 1947 میں ہندوستان کی افواج، ڈوگرہ فورسز، آر۔ایس۔ایس اور اکالی دل کے دہشت گردوں نے ڈھائی لاکھ کے قریب جموں کے مسلمانوں کو شہید کیا، 1989 کے بعد 96 ہزار سے زائد عام شہریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جان، مال، عزت اور عصمت محفوظ نہیں رہی، مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی جدوجہد حق خودارادیت کیلئے ہے، یہ حق اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیری عوام کو دیا گیا ہے۔
 

شہریار ملک میموریل اوپن ٹینس: مزمل مرتضیٰ نے مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کشمیر کے عوام سیاہ ترین دن ریاست جموں دنیا بھر میں جموں وکشمیر بھارت نے یوم سیاہ عوام کی

پڑھیں:

آزاد جموں و کشمیر والوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کے میچز منعقد کرانے کیلئے اقدامات کرلیےگئے۔لندن لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے روڈ شو کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر کے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جارہے ہیں، بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے مظفرآباد میں اعلیٰ معیار کے مطابق فائیواسٹار ہوٹلز بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزادجموں و کشمیر میں منعقد کرائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوٹلی، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی
  • بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، امیر مقام
  • امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا
  • وزیراعظم آزاد کشمیر سے امیر مقام کی ملاقات
  • بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو مسلسل مظالم کا سامنا ہے، مقررین
  • بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو مسلسل مظالم کا سامنا ہے، مقررین سیمینار
  • مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کو نسل کشی کے خطرات کا سامنا ہے
  • کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے، محمد صفی
  • آزاد جموں و کشمیر والوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی گئی
  • قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم کر دیا گیا