data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار رکن صوبائی اسمبلی حلقہ تلہار میراللہ بخش تالپور کو شہر کے نواحی گاؤں علی نواز لغاری میں لغاری برداری کی جانب ظہرانہ پیش کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں گاؤں کے معززین نے شرکت کی رکن صوبائی اسمبلی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سندھی روایت کے مطابق پگڑی باندھی گئی اور اجرکوں کے تحفے پیش کیے گیے.

تفصیلات کے مطابق. گزشتہ شام تلہار شہر کے نواحی گاؤں علی نواز لغاری میں لغاری برادری کی جانب سے ایک پر رونک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش تالپور تھے تقریب میں شرکت کے لیے جیسے ہی معزز مہمان گاؤں پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور معزز مہمان کو سندھی روایت کے مطابق پگڑی باندھی گئی اور اجرکوں کے تحفے پیش کیے گیے گاؤں کے معززین علی احمد لغاری، عرس لغاری، شعیب لغاری، محمد علی لغاری، غلام حسین لغاری، مظفر لغاری، تاج محمد لغاری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ آج ہمارے اس چھوٹے سے گاؤں میں رکن صوبائی اسمبلی تشریف لائے ہیں آپ کی اس عزت نوازی پر ہم گاؤں کے مکین آپ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور آج کے موقع کی مناسبت سے ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا پورا گاؤں تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہاہے اور میر اللہ بخش تالپور پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتا ہے گاؤں والوں کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے اعلان کے بعد رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش تالپور نے گاؤں کے معززین کو گلے سے لگایا اور انہیں مبارکباد پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو اپنے گھر واپس آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس میں امیر غریب سب برابر ہیں ۔

نمائندہ جسارت گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رکن صوبائی اسمبلی بخش تالپور گاو ں کے پیش کی

پڑھیں:

کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، مقررین سمینار

ذرائع کے مطابق ”انسانی حقوق کا عالمی منشور، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ” کے عنوان سے سمینار کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ نے برسلز میں اپنے سیکرٹریٹ میں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ ذرائع کے مطابق ”انسانی حقوق کا عالمی منشور، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ” کے عنوان سے سمینار کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ نے برسلز میں اپنے سیکرٹریٹ میں کیا۔ سیمینار میں دانشوروں، ماہرین، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور طلباء نے شرکت کی۔سیمینار کی صدارت کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کی جبکہ سابق رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور مہمان خصوصی اور گورڈن کالج راولپنڈی کے پروفیسر محمد عماد حنیف جو ان دنوں برسلز میں ایک ریسرچ پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، کلیدی مقرر تھے۔ نظامت کے فرائض پاکستان پریس کلب بیلجیم کے صدر چوہدری عمران ثاقب نے انجام دیے۔ علی رضا سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کونسل ای یو کافی عرصے سے یورپ میں کشمیریوں کے حقوق کو اجاگر کر رہی ہے اور اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ کشمیریوں کے جائز حقوق بالخصوص حق خودارادیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کشمیری طویل عرصے سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی یہ جدوجہد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر منظور ظہور نے کشمیریوں کے حقوق کی مسلسل پامالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔پروفیسر عماد حنیف نے مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کے لیے بہت اہم ہے اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ اور یورپی یونین کا فرض ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کریں اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سیمینار کے دیگر مقررین میں معروف شخصیات فرید خان، محمد افتخار پابلو، سید جعفر نقوی، شازیہ اسلم اور شیراز بٹ شامل تھے۔ دیگر شرکاء میں پیپلز پارٹی کے وسیم اختر، ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد جوشی، سماجی اور علمی شخصیات شیخ ماجد، کینتھ رائے اور شیراز راج شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد کا تاریخی گائوں کئی ماہ سے بجلی کی فراہمی سے محروم
  • ن لیگ کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کررہے ہیں
  • پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس پیش
  • دسمبر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں، سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے
  • چین، ایران، سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
  • پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس پیش، خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی فہرست سامنے آگئی
  • کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، مقررین سمینار
  • کالے شیشے رکھنے پر 6ماہ تک قید اور50ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا ؛صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025(چوتھی ترمیم)پنجاب اسمبلی میں پیش
  • سجاول،عوامی مسائل کے حل کیلیے کھلی میٹنگ کا انعقاد
  • سنجھورو،رہزنی کی واردات،آرائیں برادری کی بروقت کارروائی