بی جے پی کی گود میں بیٹھ کر کشمیر کو تباہ کرنے والے آج مجھ پر تنقید کررہے ہیں، عمر عبدللہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیراعلٰی نے کہا کہ اس تصویر کو بنیاد بناکر ان پر تنقید کرنا ناانصافی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کیجانب سے جنہوں نے بی جے پی کو کشمیر کی سیاست میں داخل ہونے کا موقع دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبدللہ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو کبھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں تھے اور مشکل حالات میں خاموش تماشائی بنے رہے آج وہی لوگ ان پر ایک بھارتی وزیر کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنقید کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبدللہ نے کہا کہ آج جو لوگ محض تصویر پر مجھے مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، وہیں لوگ بی جے پی کی گود میں بیٹھ کر کشمیریوں کے خلاف باتیں کررہے تھے اور جموں و کشمیر کی تباہی کو خاموشی سے دیکھتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراد نے ایک تصویر کو بنیاد بناکر ان پر سوالات اٹھائے جو کہ ایک اتفاقیہ ملاقات کے دوران باغ گل لالہ میں لی گئی تھی۔ عمر عبدللہ نے کہا کہ میں اپنے والد کو باغ میں لے گیا تھا وہاں ایک مرکزی وزیر بھی موجود تھے۔ انہوں نے میرے ساتھ تصویر کی خواہش ظاہر کی۔
عمر عبدللہ نے کہا کہ اس تصویر کو بنیاد بناکر ان پر تنقید کرنا ناانصافی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کی جانب سے جنہوں نے بی جے پی کو جموں و کشمیر کی سیاست میں داخل ہونے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 2016ء کی ہلاکتوں پر آج تک معافی نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں ایوان میں کئی عجیب و غریب باتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ بطور منتخب نمائندے ان کا فرض ہے کہ وہ عوامی مسائل کو ایوان میں اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایوان میں عوامی مسائل نہیں اٹھائے گے تو اور کہاں اٹھائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ پی ڈی پی کی صدر اور جموں و کشمیر سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے عمر عبدللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے دعویٰ کیا کہ عمر عبدللہ کی جانب سے بی جے پی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو کے لئے سرینگر میں سرخ قالین استقبال سے وقف ترمیمی بل کو جواز مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ سے منظور کروانے کے بعد وزیر کرن رجیجو کی جانب سے کشمیر کا دورہ ایک اسٹراٹیجک فیصلہ تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ عمر عبدللہ نے کشمیر کی بی جے پی
پڑھیں:
نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آر ایل این جی کنکشز کا افتتاح کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-28