لگ رہا ہے دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں: عدنان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکار عدنان صدیقی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ کہا ہے کہ لگ رہا ہے دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں۔
گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
پاکستان 29 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، یہ دیکھنے جہاں شائقین اسٹیڈیم پہنچے، وہیں عدنان صدیقی بھی پیچھے نہ رہے لیکن شائقین کی طرح انہیں بھی مایوسی اور بد انتظامی کا سامنا کرنا پڑا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مختصر ویڈیو شیئر کی اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری میں وی آئی پی انکلوژر سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں کہا کہ السلام علیکم دوستو! میں اسٹیڈیم آیا ہوں، اب آپ مجھے یہ بتائیے کہ اتنا مہنگا ٹکٹ لیں، اور آنکھوں کے سامنے یہ (راڈ) ہو اور سامنے اتنا بڑا شیڈ ہو تو کیا نظر آئے گا؟
اداکار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسری زبردست بات آپ کو بتاؤں؟ یہ اتنا دور دکھائی دے رہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ میں دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پہلا میچ کھیلا گیا۔
پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دے دی۔
اسٹیڈیم میں موجود عدنان صدیقی سمیت دیگر شائقین بھی جہاں ٹیم کی خراب پرفارمنس پر مایوس دکھائی دیے وہیں اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو کے باوجود ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رہا ہے
پڑھیں:
تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔
تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔
Post Views: 1