عظمیٰ بخاری کو پی پی سے مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں، غلط بیانات نہ دیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں، پروپیگنڈا وہ لوگ کر رہے ہیں جو کل کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکال رہے تھے، حکومت چھوڑنا بڑی بات نہیں، حالات اور وقت کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کوئی عقلمند انسان عظمیٰ بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا، اگر عظمیٰ بخاری کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں نہ کہ غلط بیانات دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں، پروپیگنڈا وہ لوگ کر رہے ہیں جو کل کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکال رہے تھے، حکومت چھوڑنا بڑی بات نہیں، حالات اور وقت کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں، کالاباغ ڈیم کو صدرزرداری نے دفن کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی نے منع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ تمام صوبے مل کر چلیں اور کام ہو، مشکل حالات میں پیپلز پارٹی نے ملک کو مضبوط کیا، شہید بھٹو، شہید بی بی، صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ پاکستان کو مضبوط کیا۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سی سی آئی کے ذریعے وزیر اعلیٰ کئی بار وفاقی حکومت کو خط لکھ چکے ہیں، ہم متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارٹی نے کینالز کی کھل کر مخالفت کی ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہم کینالز نہیں دینے دیں گے، برے حالات میں پیپلز پارٹی نے ملک کو مضبوط کیا، آصف علی زرداری کی صحت بہتر ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کبھی نہیں گھبرائی، سندھ کے حقوق کے لیے جو صدر مملکت نے کیا وہ کسی نے نہیں کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پارٹی نے کے ساتھ ہیں جو نے کہا
پڑھیں:
نئے گیس کنکشنز کی درخواستوں کی بھرمار، سسٹم بیٹھ گیا
نئے گیس کنکشنز کے لیے شہریوں کی دلچسپی میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور صرف چند دنوں میں چار لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ تاہم نئے کنکشنز کے اجرا سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر جیسے ہی نئے کنکشنز کے آپشن کھلے، ارجنٹ درخواستوں کی بھرمار نے سسٹم پر دباؤ ڈال دیا اور عارضی طور پر سسٹم بند ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ریجن میں موصول ہونے والی آر ایل این جی کنکشن کی درخواستیں اب تک چار لاکھ سے زائد ہیں، جس کے باعث سروے اسٹاف کی کمی شدید محسوس کی جا رہی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف درخواستوں کا سروے کیا جائے گا، تاکہ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اگلے مرحلے میں کنکشن کی منظوری دی جا سکے۔ اس حوالے سے ابھی تک کسی حتمی فیصلہ کا اعلان نہیں ہوا۔