پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسا انصاف ہے. عمران خان کے سر پر تلوار لٹکائیں اور وہ ڈیل کے لیے بیٹھ جائیں، لگتا ہے فیصلہ پہلے سے طے شدہ ہے. قیدی کو سزا کا نہیں پتہ لیکن پیپر آؤٹ ہو چکا ہے، دعا ہے کہ عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا، اب سزا دے ناں، کیوں نہیں دے رہے؟۔علیمہ خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے کوئی امید نہیں لگائی.

آپ سارا دن ایسے سولات کیوں پوچھتے ہیں؟ کیا بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے ان کے انتظار میں جیل بیٹھے ہیں۔ نواز شریف کو ڈونلڈ ٹرمپ نکالے گا ۔عمران خان کی بہن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنا نام سرخرو کرنے کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں. اب آپ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا کریڈٹ دیں. جیل میں شفاف رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ملتی. القادر ایک احمقانہ کیس ہے. ہم صرف تاریخیں بھگت رہے ہیں۔عمران خان کی بہن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کل بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے ججز پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ اب بانی پی ٹی آئی کا امتحان نہیں ہے بلکہ اب عدلیہ کا امتحان ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ان کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے ۔کچھ پاس ہو جائیں کچھ فیل ہو جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بریت ہونی ہوتی تو پہلے ہی دن ہوجاتی۔ اگر کوئی جج بیانی یا غلط فیصلہ دے گا تو میڈیا کھڑا ہے ۔ انہوں نے اپنے لیے شرمندگی ہی بنانی ہے، تو ٹھیک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام بھیجا ہے. 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سزا 23 دسمبر کو سنائی جانی تھی، اس کے بعد 6 جنوری کو آئی اور تاریخ سے پہلے ٹی وی پر پتا چلا کہ پیپر آؤٹ ہوگیا ہے. بہت سے صحافی بتاچکے ہیں کہ بانی کو سزا ہوگی۔ تاخیر اس لیے ہورہی تھی تاکہ بانی ڈیل پر آجائیں۔عمران خان کی بہن نے کہا کہ بانی نے کہا ہے پہلے سے طے شدہ بھی ہے تو فیصلہ سنا دیں۔ جج ہر حالت میں آئے اور فیصلہ سنائے۔ ججز کو 3 سزاؤں کے بعد ترقی ملے گی ہائیر کورٹس میں۔ ہم عوام ہیں، ہمیں ان ججز کی قدر کرنی چاہیے جو بڑے پریشرز میں انصاف کررہے ہیں۔ ججز نے اپنی ڈیوٹی ادا کی اور پریشر برداشت کیے۔میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ پاکستان میں حالات اتنے خراب نہیں ہیں۔ ایک ہوتا ہے آپ غلطی سے سزائیں سنا دیتے ہیں اور ایک ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر غلط فیصلہ دیں تو ان کو سزائیں دی جاتی ہیں۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمارے شوکت خانم اور نمل میں ایسے ڈونر ہیں جو 100, 100 کروڑ دینا چاہتے ہیں۔ لوگ صدقہ جاریہ میں بہت حصہ ڈالتے ہیں۔ ہمارا اکیڈیمک بلاک ڈیڑھ سو کروڑ روپے کا ہے۔ کیا بانی کو کوئی فیور دے سکتا ہے؟۔ بانی کیا 50 سے 60 کروڑ روپے کی فیور حاصل کرتا؟۔ 9 ارب روپیہ لوگ شوکت خانم میں دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے تیسری بات نیوٹرل امپائر سے متعلق کی ہے۔ انہوں نے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر متعارف کروائے۔ وہ کہہ رہے ہیں 9 مئی اور 26 نومبر کے لیے بھی نیوٹرل امپائر لگائیں، جو شفاف تحقیقات کریں اور جس کو بھی سزا دیں گے جو پی ٹی آئی میں ہوگا یا نہیں ہوگا، ججز جو سزا دیں گے بانی نے کہا قبول کروں گا۔علیمہ خان نے کہا کہ لوگوں کو بغیر ثبوت کے جیلوں میں رکھا گیا۔ ہم پر مقدمات ہیں، کسی بھی تفتیشی افسر نے نہیں بتایا کہ ثبوت کیا ہیں. عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے. یہ ان کی ذمے داری ہے جو وہ مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے.انہوں نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، ہم نے کبھی دروازے بند نہیں کیے۔ عمران خان نے اب بھی دو مطالبات رکھے ہیں. ہمارے پاس سیکنڈ ہینڈ معلومات آتی ہے. بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر اور علی امین سے ملاقات کی ہے تو یہ ملاقات خوش آئند ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے خان نے کہا نے کہا کہ انہوں نے کہ بانی کہا ہے کے لیے کو سزا

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود اچکزئی کی تقرری مزید مشکلات کا شکار ہو گئی۔

آزاد ارکان کی طرف سے تقرری کے لئے عرضداشت کی وصولی کا اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے تاحال جاری نہیں ہوا جو گزشتہ ماہ دائر کی گئی تھی۔درخواست ابھی اسپیکر سردار ایاز صادق کے روبرو پیش نہیں ہوئی جو اہم غیر ملکی دورے پر تھے۔

تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قومی اسمبلی کے لئے قائد حزب اختلاف پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کا تقرر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔

گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے ستر سے زیادہ آزاد ارکان کے مبینہ دستخطوں سے ایک عرضداشت اسپیکر سیکریٹریٹ میں دائر کی گئی تھی جس کے بارے میں تاحال کوئی اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست پر تقرری سے پہلے اسپیکر ایوان میں اس منصب کے خالی ہونے کا اعلان کرینگے جس کے بعد ارکان سے نامزدگی کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

جن ارکان کی طرف سے عرضداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ان کی حیثیت آزاد رکن کی ہے وہ قبل ازیں خو د کو سنی اتحاد کونسل سے وابستہ ظاہر کرتے رہے ہیں جس کے اپنے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو دس سال کی سزائے بامشقت سنائی جاچکی ہے اور انہیں نا اہل قرار دیا جاچکا ہے اب خو د بھی قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔

قائد حزب اختلاف کے تقرر سے پہلے اسپیکر موصولہ درخواست پر ثبت ارکان کے دستخطوں کی انفرادی طور پر تصدیق کرینگے اگر کسی ایک رکن کے دستخط سیکریٹری میں پیش کردہ دستخطوں سےمختلف ہوئے اور ان کی تصدیق نہ ہوسکی تو پوری درخواست کو مسترد کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی : معافی مانگنے پر پہلے ای چالان پر چھوٹ، 14دن میں ادائیگی پر جرمانہ آدھا کرنے کا فیصلہ
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • پنجاب میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد، صوبے بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل