بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھوپے جا رہے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھوپے جا رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت بچانے کی اشد ضرورت ہے، موجودہ حکومت نے بحران کو بڑھانے میں کندھا استعمال کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ممکنہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ پبلک کرنے، عوامی رائے لینے کا حکم دینے کی درخواست پر سماعت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت کی بحالی ایجنڈا ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں اپوزیشن ایجنڈا طے کرنے کا مشاورتی اجلاس ہوگا، ایک بڑا ایجنڈا بنا کر ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے گا۔
ایک ایجنڈا ہے ملک میں آئین کی بحالی ہو، عمر ایوباس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم سب کا ایک ایجنڈا ہے کہ ملک میں آئین کی بحالی ہو، جلد اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں کا اتفاق ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دریائے سندھ کے سیدھے ہاتھ افراتفری ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات سنگین ہو چکے ہیں، مہنگائی اور غربت عروج پر پہنچ چکی ہے، ملک سے 14 ارب ڈالر باہر جاچکے ہیں۔
عدالتیں اپاہج ہو رہی ہیں اور یہ تباہ کن ہے، اسد قیصرسابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے آئینی حقوق کےلیے کھڑی ہو جائے۔ 1973 کا آئین پاکستان کے لیے اہم کارنامہ تھا، 26ویں آئینی ترمیم نے آئین کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتیں اپاہج ہو رہی ہیں اور یہ تباہ کن ہے، مزدور کسان اور سیاسی قیادت کو اکٹھے کرنے جا رہے ہیں۔ جو اس وقت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں چل رہا یے انتہائی تشویشناک ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر پراکسی وار شروع ہو گئی تو خدانخواستہ کہاں جائیں گے؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ نواز کھوکھر
پڑھیں:
(سندھ بلڈنگ) صدر ٹاؤن میں عدالتی حکم کے برخلاف تعمیرات جاری
ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو کی ڈائریکٹر الطاف کھوکھر پر نوازشات ، ناقص میٹرل کا استعمال جاری
29 اموات کے بعد بھی میر کرم علی تالپور روڈ کے پلاٹ نمبر 7 پر ناجائز تعمیرات کا سلسلہ شروع ہے
سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو سسٹم پر قابو پانے میں ناکام ساتھ میں ڈائریکٹر الطاف کھوکھر کے چرچے عام علاقے کو کنکریٹ کا جنگل بنادیاصدر ٹاؤن پلاٹ نمبر 7 میر کرم علی تالپور روڈ مین صدر میں عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیر جاری جرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو سسٹم پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں گزشتہ دنوں مخدوش عمارتوں کے زمین بوس ہونے والے حادثات میں 29 قیمتی جانوں کی قربانی کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف کھوکھر کا منظم سسٹم نہ صرف موجود ہے بلکہ غیر قانونی امور کے جاری دھندوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے منظم انداز سے بلند عمارتوں کی تعمیر کی چھوٹ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد دی جارہی ہیملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے اور خطیر رقوم کی کرپشن کے ثبوت زمین پر موجود ہونے کے باوجود بھی الطاف کھوکھر جیسے بدعنوان افسران احتساب سے بالاتر دکھائی دے رہے ہیں نمائندہ جرآت سے بات کرتے ہوئے صفدر نامی شخص کا کہنا ہے کہ ہم اہل علاقہ تحقیقاتی اداروں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ علاقے کو کنکریٹ کا جنگل بننے سے روکنے کے لئے عملی اقدامات کیئے جائیں اور ساتھ ہی بدعنوان افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لاکر قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جائیں زمینی حقائق کے مطابق اسوقت بھی صدر ٹان پلاٹ نمبر 7 میر کرم علی تالپور روڈ پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات کی جارہی ہیں جرآت سروے ٹیم کی جاری ناجائز تعمیرات پر موقف لینے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔