دھوکا فضل الرحمن نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے‘ جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام(ف) نے کہا ہے کہ دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، علی امین گنڈا پور جیسے مہرے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کیلیے استعمال ہورہے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین اسٹیبلشمنٹ سے بند کمرے میں باقاعدہ
معافیاں مانگتے ہیں اور باہر آکر بڑھکیں مارنا شروع ہو جاتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، وہ ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹی بڑھکیں مار رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری وہ ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں مار رہے ہیں۔ ڈی چوک میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر بھاگنے والا کس منہ سے باتیں کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔
عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے، کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی۔
یاد رہے کہ 10 ستمبر کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے، عدالت نے وکیل کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، علی امین گنڈاپور کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہیں ہوا تھا۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔