نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس کے شرکاء کا میران شاہ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
وفد کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی چیلنجز اور قیامِ امن میں سیکورٹی فورسز کے کردار پر بریفننگ دی گئی جبکہ وفد کے شرکاء کو معاشی خوشحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اہم اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں جاری کورس کے 35 رکنی سول افسران کے وفد نے میران شاہ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ نے وفد کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ وفد نے یاد گارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وفد کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی چیلنجز اور قیامِ امن میں سیکورٹی فورسز کے کردار پر بریفننگ دی گئی جبکہ وفد کے شرکاء کو معاشی خوشحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اہم اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وفد کو ٹوچی میوزیم اور تکنیکی ہال کا دورہ بھی کرایا گیا۔ میوزیم میں وفد نے تاریخی اور عسکری اہمیت کی حامل اشیاء کا مشاہدہ کیا۔ وفد نے پاک فوج کی شمالی وزیرستان کی ترقی اور امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بے حد سراہا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکاء کی ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور شرکاء کی جسمانی برداشت، حکمت عملی میں مہارت اور بہترین ٹیم ورک کی تعریف کی۔
انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان آرمی کی اعلیٰ روایت کی عکاس ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کی محنت اور سخت تربیت کو سراہا اور کہا کہ ٹیم کی کامیابی قوم کےلیے فخر کا باعث بنی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ٹیم نے پاکستان آرمی کے معیار اور کارکردگی کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے اس اعزاز پر چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور ضبط، بے لوث لگن اور پیشہ ورانہ معیار کے بنیادی اصول برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔