ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 4 نومبر سے بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ الحمد للّٰہ بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن کی آج ان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھنا 70 فیصد عوام کو آئیسولیٹ کرنے کے برابر ہے، ہماری ملاقات تو نہیں ہوئی البتہ عظمیٰ خان کی ملاقات ہوگئی ہے، بہن نے بتایا بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی امور پر نظر ہے۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
ہماری جدوجہد عمران خان کے لیےہے،سیاسی مسائل کا حل طاقت نہیں مکالمہ ہے،بیرسٹر گوہر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارٹی کی تمام جدوجہد اور مؤقف کا مرکز عمران خان ہی ہیں، اور ہم جو بھی کر رہے ہیں اُنہی کے لیے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل ہمیشہ سیاسی طریقے سے نکالا جانا چاہیے، جبر یا زورِ بازو سے نہیں۔ بانی چیئرمین کی ایک ہمشیرہ کو ملاقات کی اجازت دیے جانے کو انہوں نے مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حق سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے مل سکیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حالات کو اب بہتری کی طرف جانا چاہیے اور معاملات کو بات چیت سے حل کرنا ناگزیر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ ہفتے دھرنے کے دوران ان کے خلاف کسی قسم کی نعرے بازی نہیں ہوئی۔