ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مختلف کارروائیوں میں افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عدیل علی، ثناء اللہ، عبدالخالق اور تین افغان شہری شامل ہیں جنہیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم عدیل علی کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے جس میں انسانی اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی بات چیت، تصاویر اور شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم عدیل علی کی نشاندہی پر ثناء اللہ اور عبدالخالق کو ایئرپورٹ روڈ سے گرفتار کیا گیا جو بطور ڈرائیور کام کررہے تھے۔ ملزم ثناء اللہ کے قبضے سے شناختی کارڈز کی 11 رنگین تصاویر برآمد ہوئیں جو وہ افغان شہریوں کو مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ انسانی اسمگلروں عبدالہادی اور محمد عیسیٰ کیلئے کام کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افغان شہریوں

پڑھیں:

راولپنڈی؛ 3کروڑ سے زائد مالیت کے 60 آئی فون اسمگلنگ کیس میں ملزم کو 6سال قید کی سزا

انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔

جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔

ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔

سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزم گرفتار
  • راولپنڈی میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کے 60 آئی فونز اسمگلنگ کیس میں ملزم کو 6 سال قید
  • ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کی کاروائی، ویزہ فراڈ اور اسمگلنگ میں ملوث 4ملزم گرفتار 
  • راولپنڈی؛ 3کروڑ سے زائد مالیت کے 60 آئی فون اسمگلنگ کیس میں ملزم کو 6سال قید کی سزا
  • راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد گرفتار
  • کراچی سے ملکی و غیر ملکی کرنسی، جعلی جوائننگ لیٹرز اور ڈالرز سمیت دیگر اشیا برآمد، ملزم گرفتار
  • کوئٹہ؛ خاتون اسکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار
  • کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد