کراچی، رہائشی اپارٹمنٹ کی 8 ویں منزل سے نوجوان لڑکی گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں رہائشی اپارٹمنٹ کی آٹھوین منزل کے فلیٹ کے کھڑکی سے نوجوان لڑکی گر کر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حیدری تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ عیسیٰ لیبارٹری کے قریب اسکائی بلو اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 804 کی کھڑی سے پراسرار طور پر گر کر ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے لڑکی کی شناخت 16 سالہ عنادیہ دختر محمد اقبال کے نام سے کی گئی۔
متوفیہ کے والد پرائیوٹ ملازمت کرتے ہیں، محمد اقبال کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹآ ہے ، پہلے دو بیٹیاں جڑواں ہوئیں جبکہ اس کے بعد دوبارہ دو بیٹیاں جڑواں ہوئیں تھیں۔
جاں بحق ہونے والی عنادیہ ذہنی مریض تھی جس کا نجی اسپتال میں علاج چل رہا تھا، جبکہ ان دنوں اس کا مذہب کی طرف رجحان زیادہ ہوگیا تھا۔
واقعے کے وقت والد ، والدہ اور دو بہنیں شاپنگ کے لیے گئے ہوئے تھے جبکہ عنادیہ کے ہم عمر بہن مریم گھر پر موجود تھی۔
پولیس کو ابتدائی طور پر ملنے والی معلومات کے مطابق عنادیہ نے کھڑی پر کھڑے ہو کر آٹھویں منزل سے نیچے گلی میں چھلانگ لگا لی، پولیس کا کہنا ہے کہ مریم اپنی جڑواں بہن کی ہلاکت کی وجہ سے غم سے نڈھال تھی جس کی وجہ سے اس کا بیان نہیں لیا جا سکا جبکہ والدہ اور والد کی حالت بھی غیر تھی تدفین کے بعد بیاں قلمبند کیا جائے گا۔
پولیس کو کچھ شبہات ہیں جو بیانات کے بعد واضح ہونگے ، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے جس کھڑکی سے چھلانگ لگائی اس کی لمبائی اور چوڑائی دیکھی گئی جس سے اندٓازہ ہوتا ہے کہ لڑکی نے بڑی مشکل سے اپنے آپ کو کھڑی سے باہر نکالا ہوگا۔
دوسری جانب لڑکی کی لاش جس جگہ سے ملی وہ کھڑکی سے کافی دور تھی ، لڑکی کو کھڑکی کی عین نیچے ہونا چاہیے تھا یہ تمام چیزیں تمام گھر والون کے بیانات لینے کے بعد واضح ہونے، گھر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تدفین کے بعد بیان قلمبند کرائیں گے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔