Jasarat News:
2025-06-05@13:44:24 GMT

جاپان اور برطانیہ جدید ترین لڑاکا طیارے کے منصوبے پر متفق

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور برطانیہ کے دفاعی سربراہان نے جاپان، برطانیہ اور اٹلی کی جانب سے جدید ترین لڑاکا جہاز کی مشترکہ تیاری کے منصوبے پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اس کا مقصد رواں سال کے آخر تک ایک معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔جاپان کے وزیر دفاع ناکاتانی گین نے اپنے برطانوی ہم منصب جان ہیلی سے ملاقات کی۔ فریقین نے 2035 ء میں طیارے کی تعیناتی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبے کے مطابق مشترکہ تیاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیااور اس بات کی ضرورت کو تسلیم کیا کہ طیارے کے ڈیزائن اور تیاری کے لیے جلد از جلد ایک مشترکہ کمپنی قائم کی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد کو کے فور منصوبے، کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی اور کے فور منصوبے، ٹرانسپورٹ کے مسائل سمیت کراچی حیدرآباد کے ترقیاتی پیکج کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

وفد میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال ، اراکین قومی اسمبلی امین الحق ، ڈاکٹر فاروق ستار اور جاوید حنیف شامل تھے۔

وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے وفاقی بجٹ 2025-2026 پر مشاورت کی اس موقع پر ایم کیو ایم نے بھی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی-4 (K-4) پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا جبکہ عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کے لئے گرین لائین منصوبہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

نہوں نے کہا کہ کراچی-حیدرآباد پیکج کے حوالے سے بھی کام تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔


 

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب کو تیاری کیلئے ایک ہفتے کا وقت مل گیا
  • بلاول بھٹو کی دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ فورم اور آئی ایس آئی اور را کے ملکر کام کرنے کی تجویز
  • فرانس کو بڑا جھٹکا، رافیل کی تباہی کے بعد انڈونیشیا کا چین سے J-10 طیارے خریدنے پر غور
  • وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد کو کے فور منصوبے، کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
  • چین اور بیلا روس کو بالادستی کے خلاف مشترکہ طور پر مزاحمت کرنی چاہیے، چینی صدر
  • فلپائن نے جنوبی کوریا سے ایف اے 50 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا
  • وزیرریلوے کی ازبکستان کے سفیر کے درمیان ملاقات ،ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی بھاشا ڈیم سمیت بڑے آبی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت 
  • برطانیہ، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون مجرم قرار
  • قم المقدس، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی دفتر قائد ملت جعفریہ آمد