Express News:
2025-12-12@20:27:36 GMT

وصیت سے متعلق نادیہ افگن کا بیان وائرل

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں معاشرتی رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی وفات کے وقت یہ وصیت کریں گی کہ ان کے جنازے میں ’کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے‘۔

نادیہ افگن نے یہ بات اپنے والد کے انتقال کے ذاتی تجربے کے تناظر میں لکھی۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ والد کے انتقال کے موقع پر انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور سب سے پہلے یہ سوال کیا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانے کا انتظام کہاں سے کروانا ہے۔

نادیہ افگن نے کہا کہ اس دن وہ دیر رات تک مہمانوں کی خاطر تواضع اور کھانے کے انتظامات میں مصروف رہیں، جبکہ وہ خود شدید غم اور صدمے میں تھیں جبکہ غم کے اس موقع پر لوگوں کی توجہ دکھ اور تعزیت کے بجائے روایتی انتظامات پر مرکوز تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس تجربے نے گہرائی سے متاثر کیا اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے انتقال کے وقت ایسا منظر دوبارہ نہ دہرایا جائے۔ اس لئے وہ وصیت کریں گی کہ ان کے انتقال پر کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے پھر جس کو آنا ہے آئے نہیں آنا نہ آئے۔

نادیہ افگن کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آرہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نادیہ افگن کے انتقال

پڑھیں:

یاسین ملک کی بیٹی 12 سال سے والد سے نہیں ملیں: رمیش کمار

کراچی (نیوزڈیسک) سربراہ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار نے کہا ہے کہ رضیہ سلطانہ 12 سال سے اپنے والد یاسین ملک سے نہیں ملیں۔ رمیش کمار نے کہا کہ والد کے سائے سے کسی بچے کو دور رکھنے کی اجازت کسی مذیب میں نہیں۔

سربراہ پاکستان ہندو کونسل نے کہا کہ ماضی میں جہاں سے بات چیت رکی وہیں سے شروع ہونی چاہیے، ہمیں کشمیر میں ٹورازم کو فری کرنا پڑے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر رمیش کمار کی جانب سے مشال ملک کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کہانی لکھنا بچوں کا کھیل نہیں؛ بشریٰ انصاری اور نادیہ خان کے درمیان شو میں گرما گرم بحث
  • پھل کھانے کے لیے سب سے مؤثر وقت کون سا ہے؟
  • محسن نقوی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، زائرین کی سہولت کے انتظامات پر تبادلہ خیال
  • پی سی ڈھابہ، پنجاب یونیورسٹی کی ایک خوبصورت روایت
  • مٹیاری: مخدوم سرورنوح کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس
  • نادیہ خان کے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں سخت ریمارکس
  • بہاولپور: دلہن شادی کے روز باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل
  • یاسین ملک کی بیٹی 12 سال سے والد سے نہیں ملیں: رمیش کمار
  • خالی پیٹ پھل کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
  • ندا یاسر نے معافی کیوں مانگی؟ نادیہ خان نے اصل بات بتادی