ٹریفک اہلکار نوپارکنگ سے کارلفٹر کے ذریعے لیکرجارہے ہیں جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار اس کے نیچے سے جارہاہے جوکسی حادثے کاباعث بن سکتاہے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کرپشن میں پنجاب سب سے اوپر، کے پی سب سے نیچے ہے، مزمل اسلم
--فائل فوٹومشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کرپشن کے لحاظ سے پنجاب سب سے اوپر جبکہ کے پی سب سے نیچے ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ صوبوں کے محکمہ پولیس میں سب سے زیادہ 34 فیصد کرپشن پنجاب میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس میں 22 فیصد اور سندھ پولیس میں 21 فیصد کرپشن ہے جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کا نمبر سب سے نیچے 20 فیصد ہے۔
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے...
ان کا کہنا تھا کہ معیشت مستحکم، پولیس اور سرکاری خریداری میں کرپشن ٹاپ پر، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا تازہ سروے
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ رشوت کے لحاظ سے بھی خیبر پختونخوا کا اسکور سب سے کم جبکہ سندھ اور پنجاب کا زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن پرسیپشن سروے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
ٹرانسپیرنسی کے مطابق پاکستان میں شفافیت میں اضافہ ہوا ہے اور کرپشن میں کمی ہوئی ہے۔ 66 فی صد پاکستانیوں نے بتایا کہ پچھلے ایک سال کے دوران انہیں سرکاری کام کےلیے کوئی رشوت نہیں دینی پڑی۔
60 فیصد پاکستانیوں نے تسلیم کیا کیا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا۔
57 فیصد نے کہا کہ ان کی قوت خرید میں کمی ہوئی ہے جبکہ 43 فیصد نے کہا کہ ان کی قوت خرید بڑھ گئی ہے۔