غزہ میں ترک فوج کی موجودگی قبول نہیں کریں گے: اسرائیل
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار کا کہنا تھا کہ جو ممالک غزہ میں اپنی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں انہیں کم ازکم اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اردوان کی قیادت میں ترکیے نے اسرائیل کے خلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لیے ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ ہم ان کی مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں، ہم اس پر متفق نہیں ہوں گے اور ہم نے اپنے امریکی دوستوں کو بھی یہ بات صاف طور پر کہہ دی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اشارہ دیا تھا کہ وہ غزہ میں ترک سکیورٹی فورسز کے کسی بھی کردار کی سخت مخالفت کریں گے، نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کرے گا کہ غزہ میں کن غیر ملکی افواج کو داخلے کی اجازت دی جائے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ کی پٹی میں امریکی فوجیوں کو بھیجنے سے انکار کیا ہے لیکن وہ انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر، ترکی اور آذربائیجان سے بات چیت کر رہی ہے تاکہ وہ بین الاقوامی فورس میں اپنا کردار ادا کریں۔
دوسری جانب اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ غزہ میں 2 سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کے لیے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا
بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز
باڑہ (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی اضلاع میں ممکنہ فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، صوبائی اسمبلی میں بھی امن جرگہ بلا کر دہشتگردی کے خلاف نئی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔خیبر کے علاقے باڑہ میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم امن میں ریاست پاکستان کا ساتھ دینگے اور اس کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
لیکن ہم کولیٹرل ڈیمجز جیسے ناسور کا ساتھ بالکل نہیں دینگے۔ اس بار کسی بھی معصوم شہری کی جان نہیں جائے گی۔ شہری کی جان جانے پر حساب کتاب ہوگا۔سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں ہمارے حقوق دیئے جائیں ہمیں سکینڈ ہینڈ گاڑیاں نہیں چاہییں۔ انھوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع کے ساڑھے پانچ سو ارب روپے اور این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ساڑھے تین سو ارب روپے فوری طور پر دیئے جائیں۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ نیٹ ہائیڈل پرافیٹ کی مد میں 22 سو اراب روپے سے زائد واجبات ہیں وہ فوری طور پر ادا کیا جائے۔سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ضم قبائلی اضلاع کے حوالے سے جو بھی فیصلہ سازی ہوگی اس میں صوبائی حکومت، قبائلی عمائدین اور پارلیمنٹرین شامل ہونگے۔ ہمیں بند کمروں کے فیصلے منظور نہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ملٹری آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے ہم اس آپریشن کی اجازت نہیں دینگے۔ماضی میں بدامنی کی وجہ سے صوبے کے 80 ہزار عوام نے قربانی دی، پولیس، سی ٹی ڈی ، نیوی فورسز نے قربانیاں دی اس کے بعد یہاں پر امن بحال ہوا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم امن کے ساتھ ترقی بھی چاہتے ہیں۔ قبائلی اضلاع کو صوبے میں ضم ہونے کے وقت سالانہ سو ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا جس کو وفاقی حکومت نے ابھی تک پورا نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگزشتہ 20ماہ میں صدر مملکت نے 3اور وزیراعظم نے 34غیرملکی دورے کیے گزشتہ 20ماہ میں صدر مملکت نے 3اور وزیراعظم نے 34غیرملکی دورے کیے سپریم کورٹ نے گھریلو تشدد اور عورت کو نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایس پی عدیل اکبر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا پنجاب کے سیلاب متاثرہ 27اضلاع کی 72تحصیلیں آفت زدہ قرار،نوٹیفکیشن جاری ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات حکومت کا گندم خریداری کا منصوبہ تیار ، 6 اعشاریہ25ملین میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم