یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش، اسرائیل نے مصری ٹیم کو داخلے کی اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصری تکنیکی ٹیم کے داخلے کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر تلاش کی کارروائیوں کی اجازت ہوگی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیل غزہ کی مکمل سیکیورٹی پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا، اور یہ اجازت صرف مخصوص امدادی اور تکنیکی مقصد کے لیے دی گئی ہے۔

دوسری جانب، وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ صرف اسرائیل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم اپنی سیکیورٹی کے خود ذمہ دار ہیں، اور ہم یہ طے کریں گے کہ کون سی غیر ملکی قوتیں ہمارے لیے قابل قبول ہیں اور کون سی نہیں۔”

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور امریکا کے درمیان غزہ کی مستقبل کی سیکیورٹی اور بین الاقوامی فورس کے قیام پر بات چیت جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک امریکا تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم انکے خدشات سے آگاہ ہیں: امریکی وزیر خارجہ پاک امریکا تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم انکے خدشات سے آگاہ ہیں: امریکی وزیر خارجہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیر کی معیشت تباہ، روزگار کے مواقع محدود غزہ فورس میں کن ممالک کی فوج شامل ہوگی؟ نیتن یاہو نے بڑا اعلان کر دیا تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی 80 ویں سالگرہ منانا اور ملک کی وحدت کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانا ہے، چینی میڈیا چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات باہمی فائدے اورمشترکہ جیت پر مبنی ہیں، چینی میڈیا چین کا 15واں پانچ سالہ منصوبہ اور عالمی ترقی کے لئے نئے مواقع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

یہ فیصلہ اسرائیل کریگا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے، نیتن یاہو

تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ میں کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ میں کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے مصری ٹیم کو غزہ میں یرغمالیوں کی لاشیں ڈھونڈنے کی اجازت دیدی
  • غزہ فورس میں کن ممالک کی فوج شامل ہوگی؟ نیتن یاہو کا دوٹوک اعلان
  • اسرائیل نے مصری ٹیم کو غزہ میں یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کی اجازت دے دی
  • غزہ فورس میں کن ممالک کی فوج شامل ہوگی؟ نیتن یاہو نے بڑا اعلان کر دیا
  • یہ فیصلہ اسرائیل کریگا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے، نیتن یاہو
  • غزہ میں ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، مارکو روبیو
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
  • امریکی وفد کی ایک ہفتے میں تیسری بار اسرائیل آمد، نیتن یاہو کو قابو میں رکھنے کی کوشش