عابدشیرعلی پارلیمنٹ مین واپس آگئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ 8 فروری 2024 کے الیکشن میں قومی امبلی کی نشست پر ہار گئے تھے۔
مسلم لیگ نون نے اپنے سینئیر رہنما عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر عابد شیر علی کو سینیتر بنوانے کا فیصلہ کر کے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو ان کے مقابل کسی نے کاغذات نامزدگی نہین دیئے۔ کاغذات جمع کروانے کا وقت ختم وہنے کے بعد عابد شیر علی کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔ ان کے انتخاب کا رسمی نوٹیفیکیشن بعد میں ہو گا۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
عابد شیر علی سے پہلے مسلم لیگ نون نے فیصل آباد سے ہی آٹھ فروری کا الیکشن ہار جانے والے سینئیر رہنما رانا ثنا للہ کو بھی سینیٹ کی رکنیت دلوا دی تھی۔ رانا ثنا اللہ سینیٹ مین نشست دستیاب ہونے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سیاسی مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، وہ ابھی بھی اسی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
آج سینیت کی نشست ملنے کے بعد نسبتاً نوجوان سیاستدان عابد شیر علی کی پارلیمانی سیاست میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ پی ٹی آئی کی حکومت کے تمام دورانیہ میں بھی سیاست سے عملا! باہر بیتھ گئے تھے۔ انہوں نے کچھ عرصہ انگلینڈ مین بھی گزارا جب انہین پی ٹی آئی کی انتْامی کارروائی کا زیادہ خطرہ تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے آج عابد شیر علی کے بلامقابلہ انتخاب کو عرفان صدیقی کے انتقال کی صورت میں نمایاں نقصان کے بعد سینیٹ میں مسلم لیگ ن کی سیاست کو آگے بڑھانے کے لئے بہتر قرار دیا۔
معروف مصنف، کالم نگار، ماہر تعلیم اور تجربہ کار سیاست دان سینیٹر عرفان صدیقی رواں ماہ کے شروع میں سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ عرفان صدیقی پاکستان مسلم لیگ نون کی ایک ممتاز دانشور آواز تصور کئے جاتے تھے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے قومی امور کے طور پر خدمات انجام دیں اور ادب اور صحافت کے لیے ان کی خدمات پر انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
2021 میں سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے، عرفان صدیقی ایوان بالا میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی سربراہی کر رہے تھے۔ ان کی فصاحت، بلاغت اور اصولی سیاسی موقف کی وجہ سے ان کا بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا تھا۔
ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی جس سے ضمنی انتخاب ہوا جس میں اب عابد شیر علی منتخب ہو گئے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ؛ موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
آج بلامقابلہ کامیابی کے ساتھ، توقع ہے کہ شیر علی آنے والے دنوں میں سینیٹ کے فلور پر اپنے پرانے تند انداز سے مخالفوں خصوصاً پی ٹی آئی پر طنز کے نشتر چلاتے نطر آئیں گے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عابد شیر علی مسلم لیگ نون عرفان صدیقی کے بعد
پڑھیں:
سینیٹ میں آئی ایم ایف رپورٹ کا جواب دے چکا ہوں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب(فائل فوٹو)۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ میں آئی ایم ایف رپورٹ کا جواب دے چکا ہوں، یہ رپورٹ حکومت نے ہی تیار کی ہے۔ آئی ایم ایف نے اصلاحات کی تعریف بھی کی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ ڈھانچہ جاتی خامیاں ہیں انہوں نے اس کی بات کی ہے، اراکین پارلیمنٹ یہ رپورٹ ضرور پڑھیں اس میں 15 سفارشات بھی ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ان سفارشات کی روشنی میں 31 دسمبر سے پہلے ایکشن پلان دیں گے، کافی چیزیں ایسی ہیں جن پر کام جاری ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کئی امور پر قانون سازی ہوچکی ہے، انھوں نے اس موقع پر آئی ایم ایف کی سفارشات پڑھ کر بھی سنائیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا ہوسکتا ہے آئی ایم ایف کے اپنے ماہرین بھی آئیں ہم خیر مقدم کریں گے۔