عمران خان نے کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، علی امین گنڈاپور کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نہ کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی ایسا سوچا، وہ ہر حال میں پاکستان میں ہی رہنے کا عزم رکھتے ہیں۔
میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں بعض عناصر سازشی مفروضے پھیلا کر تحریک انصاف کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کے بقول ’عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا، اور انہی کے اعتماد کی بنیاد پر میں وزیراعلیٰ کے منصب پر موجود ہوں۔‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمزور کرنے والے دراصل مخالفین کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، وہ تحریک کا حصہ نہیں بلکہ سازشوں کا آلہ کار ہیں۔
ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے، طاقت کے استعمال سے پہلے بھی کامیابی نہیں ملی۔ ان کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ ’اعتماد کے بغیر نہ جنگ جیتی جا سکتی ہے نہ امن قائم کیا جا سکتا ہے۔‘
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ خطے میں امن انہی تعلقات سے جڑا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقی کا خواب صرف اس وقت ممکن ہے جب ملک میں امن ہو، اور امن کے لیے ضروری ہے کہ حکومت، ادارے اور عوام ایک پیج پر ہوں۔ ’جب مسائل پر بات نہیں کی جاتی تو چھوٹے چھوٹے مسائل کینسر بن جاتے ہیں، ہمیں کھل کر مکالمہ کرنا ہوگا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیرون ملک روانگی پی ٹی آئی تحریک علی امین گنڈاپور عمران خان عمران خان رہائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرون ملک روانگی پی ٹی ا ئی تحریک علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 اگست 2025ء ) پاکستان تحریکِ انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے، علی امین اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے، مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر صحافیوں اور وکلاء سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے لیکن قاسم اور سلیمان سیاست میں نہیں آرہے اس لیے وہ یہاں پر کسی سیاسی سرگرمی یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے کیوں کہ میرے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی تحریک کا حصہ ہوں گے، آج بیٹوں سے فون پر میری بات کروا دی گئی، کئی ماہ بعد ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے، اس کے علاوہ اخبارات کتابیں بھی ملے ہیں اور ٹی وی بھی آن ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میرے بچے تحریک میں حصہ لیں گے، میرے بچے اگر مجھ سے ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔ گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا کہ بچوں کا نائیکوپ ایکپسائر ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیئے، مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے۔ علی امین اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے۔ مزید برآں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ان میں سے ایک کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے اور دوسرے کو مل نہیں رہا تو انہوں نے دو درخواستیں دیں ہیں، جن میں سے ایک اپنا نائیکوپ کارڈ ایشو کروانے کے لیے ہے اور دوسری درخواست میں ویزے کے لیے بھی اپلائی کیا ہے، یہ ویزہ دے نہیں رہے اور درخواست موصول نہ ہونے کا جھوٹ بول رہےہیں، سوموار کو جمائمہ خان کی نمائدہ سفارت خانہ جائے گی تاکہ قاسم اور سلیمان کے ویزے کے بارے میں خود جاکر پوچھ کر آئیں۔