خواتین بائیک ریلی، سینکڑوں خواتین نے حصہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : جشنِ آزادی کے موقع پر کراچی میں قائد اعظم ہاؤس سے چوکنڈی تک خواتین کی بائیک ریلی نکالی گئی، ریلی میں 100 سے زائد لڑکیوں اور خواتین نے حصہ لیا۔
ریلی سے قبل قائد اعظم ہاؤس میوزیم میں وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی اور وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے قومی پرچم لہرایا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں اس طرح کی تقریبات ہونی چاہئیں تاکہ خواتین بھی خود مختار ہوں۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی 29 کلو میٹر سے زیادہ طویل ہے، پورے سندھ میں ایونٹس ہو رہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ اس جشن میں قومی جذبے کے ساتھ شرکت کریں۔اس موقع پر وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی نے کہا کہ پاکستان کے اچھے امیج کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے ریلی نکال رہے ہیں اور جو لوگ اپنی گاڑی، گھر اچھا سجائیں گے ان کو انعامات دیے جائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں؛ وزیر اعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں.
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں 5.9 ملین ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پزیرائی کی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں ۔ ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی.
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وزیراعظم نے کہا کہ قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی کے نظام سے ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا. ایف بی آر کی ڈیجٹائیزیشن کی نگرانی بذات خود ہر اجلاس کی ہفتہ وار صدارت میں کی. ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا. بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا. انہوں نے کہاکہ غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا.
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے. ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے. انہوں نے کہا کہ کرپشن اور غیر رسمی معیشت کے مکمل خاتمے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں.