Daily Mumtaz:
2025-08-03@16:18:28 GMT

غزہ میں خوراک کی شدید قلت،پاکستان کابڑا قدام

اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT

غزہ میں خوراک کی شدید قلت،پاکستان کابڑا قدام

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، عمارت کا کچھ حصہ مکمل تباہ ہوگیا، حملے کے نتیجے میں ہلال احمر کا ایک رکن جام شہادت نوش کرگیا جبکہ اس حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اسرائیلی حملے کے بعد کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 60 ہزار 839 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 49 ہزار 588 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ میں خوراک کی شدید قلت کے باعث قحط کی صورتحال برقرار ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 6 فلسطینی انتقال کر گئے جس کے بعد غذائی قلت سے شہدا کی تعداد 93 بچوں سمیت 175 ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز غزہ میں امدادی سامان کے صرف 36 ٹرک داخل ہوئے جبکہ اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال کے پیش نظر یومیہ 500 سے 600 امدادی ٹرکوں کے داخلے کی ضرورت پر زور دیا۔
ادھر برطانوی یونیورسٹی کے اسرائیلی پروفیسر نے اسرائیلی فوج کے مظالم پر آواز اٹھادی۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیلی امدادی مراکز کو ویب سیریز Squid Game سے تشبیہ دے دی، ان کاکہنا تھاکہ غزہ ہیومینٹرین فاؤنڈیشن کا انسانی ہمدردی سےکوئی لینا دینا نہیں، یہ قحط سے فائدہ اٹھانے والی تنظیم ہے۔
انہوں نےکہاکہ تنظیم کے مراکز پر ایک قسم کا Squid Game یا Hunger Gameکھیلاجاتا ہے، بھوکے شہری خوراک کی تلاش میں جاتے ہیں اور شکار کی طرح گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔
اسرائیلی پروفیسر نے بتایاکہ ہمارے رہنما انسانی ہمدردی کے زبانی کلامی دعوے کرتے ہیں اور ساتھ ہی اسرائیل کو ہتھیار بھی فراہم کرتے ہیں۔
دوسری جانب
وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے 100 ٹن کی پہلی امدادی کھیپ فلسطین بھجوا ئی ہے، 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے عمان، اردن پہنچے گا
امدادی کھیپ غذائی اشیاء اور ادویات پر مشتمل ہے، این ڈی ایم اے خصوصی پروازوں کے ذریعے کل 200 ٹن امدادی سامان فلسطین بھجوائے گا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے ابتک مجموعی طور پر 1 ہزار 715 ٹن امداد فلسطین بھجوا چکا ہے،
مجموعی طور پر غزہ بھیجی جانے والی یہ 17 کھیپ ہے 17 ویں کھیپ میں 65 ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچوں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ، اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔ اگلے چند دنوں میں روانہ ہونے والی دوسری پرواز کے ساتھ یہ مجموعہ وزن 1,815 ٹن تک پہنچ جائے گا۔
 

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی مراکز پر حملے، 57 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ میں درندگی تھم نہ سکی اور تازہ ترین حملوں میں کم از کم 57 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں 35 افراد ایسے تھے جو امدادی مراکز پر خوراک کے لیے موجود تھے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ میں خوراک کے منتظر بھوکے فلسطینیوں پر سیدھی فائرنگ کر دی۔

ادھر جرمنی نے بھی اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ غزہ میں امداد کی فراہمی میں معمولی بہتری آئی ہے، لیکن یہ اب بھی ’انتہائی ناکافی‘ ہے۔ 

جرمن حکومت کے ترجمان اسٹفن کورنیلیس نے اسرائیل کو امدادی رکاوٹوں کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ امن کی بحالی کے لیے فوری اور مکمل امدادی رسائی ناگزیر ہے۔

اسی دوران سابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ فضائی امداد ایک خطرناک اور محدود آپشن ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فضائی طور پر پھینکا جانے والا سامان زمین پر افراتفری، لوٹ مار اور جان لیوا حادثات کا باعث بن رہا ہے۔ ان کے مطابق ایک طیارہ صرف 40 ٹن مال لے جا سکتا ہے، جو ایک عام ٹرک کی گنجائش کا صرف چوتھائی حصہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جاری جنگ میں اب تک 60 ہزار 332 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 47 ہزار 643 زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ میں انسانی بحران بدترین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • پانی کی سطح بلند، تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کی 17ویں کھیپ روانہ
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں امدادی کھیپ روانہ
  • پاکستان کی 100 ٹن کی پہلی امدادی کھیپ فلسطین بھجوانے کی تیاری مکمل
  • وزیراعظم کی ہدایت پر 100 ٹن کی پہلی امدادی کھیپ فلسطین بھجوانے کی تیاری مکمل
  • حماس کی نئی ویڈیو نے دنیا کو چونکا دیا: یرغمالی نوجوان اپنی ’قبر‘ کھودنے پر مجبور، خوراک کی شدید قلت کا انکشاف
  • اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی مراکز پر حملے، 57 فلسطینی شہید
  • غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے فاقہ کشوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
  • غزہ میں بھوک کا راج ہے!