اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)  انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادکے ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کی سماعت کی،عدالت نے مسلسل غیر حاضر ملزموں کیخلاف اشتہاری کا پراسس شروع کردیا ہے ۔کیس کی سماعت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔تھانہ شہزاد ٹاون کے مقدمہ میں کوئی ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا۔عدالت نے کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ کھنہ ،آبپارہ اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیںتھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں 21 ملزمان عدالت میں پیش۔ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کردی گئیںعدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عدالت میں پیش کیس کی سماعت عدالت نے

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صحافی طاہر نصیرکی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کا کیس ، پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب
  • ٹی ایل پی کے مزید 30 کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
  • عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری
  • عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری
  • زمان پارک کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا
  • 9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری