2025-11-04@06:06:47 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 124				 
                «بھارتی عدالت»:
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں شدید انجری کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے، جہاں وہ اس وقت آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔میچ کے دوران الیکس کیری کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں ائیر کی بائیں پسلی زخمی ہوگئی تھی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد جب اندرونی خون بہنے کے آثار سامنے آئے تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔طبی ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی کے لیے انہیں کم از کم ایک ہفتہ آرام کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چوٹ کی نوعیت سنگین تھی اور بروقت طبی امداد...
	 ممبئی ہائی کورٹ نے بولی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹی سے 60 کروڑ روپے کی مبینہ مالی دھوکہ دہی کے کیس میں حیران کن سوال کیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا ہے کہ اگر وہ بیرون ملک سفر کی اجازت چاہتی ہیں تو وہ اپنے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کے خلاف وعدہ معاف گواہ کیوں نہیں بن جاتیں؟  یہ ریمارکس چیف جسٹس شری چندرشیکھر اور جسٹس گوتم اے. انکھد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اُس وقت دیے جب شیلپا شیٹی نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کے خلاف جاری لُک آؤٹ سرکلر(ایل او سی) کو عارضی طور پر معطل کیا جائے تاکہ وہ لاس اینجلس (امریکہ) میں ایک پیشہ ورانہ تقریب میں شرکت کر...
	سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی جانب سے رینجرز کو مقدمہ اندراج کا اختیار دینے سے متعلق دائر درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کردیا جبکہ جج نے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دینے پر بھی سخت ریمارکس دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو کارروائی کا حکم دیا جائے اور شہریوں کا قتل عام روکا جائے۔ درخواستگزار کو جرائم کی روک تھام کی آفیشنل...
	----فائل فوٹو  کراچی کا کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے اجازت لینے پہنچ گیا۔دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ میں کارپینٹر ہوں۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا پڑھیں آپ کی درخواست میں کیا لکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی وزیر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرم آتی ہے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے؟ کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی رینجرز...
	ممبئی ہائی کورٹ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ شلپا شیٹھی کو پہلے 60 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کے الزامات کے تحت مقرر کی گئی ادائیگی مکمل کرنا ہوگی اس کے بعد ہی ان کے سفر کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کی جانب سے شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کنڈرا کے خلاف جاری لوک آؤٹ سرکل (LOC) اب بھی موثر ہے، جس کی وجہ سے انہیں عدالت یا متعلقہ تفتیشی ادارے کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 60 کروڑ کا فراڈ، شلپا شیٹھی سے...
	   جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا نے حالیہ کار حادثے کے بعد اپنی خیریت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکار ایک حادثے میں بال بال بچ گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وجے دیوراکونڈا نے پیر کی شام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مداحوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’سب ٹھیک ہے، کار کو نقصان ضرور پہنچا مگر ہم سب محفوظ ہیں۔ میں نے آج ورزش بھی کی ہے اور ابھی گھر واپس آیا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید مزاحیہ...
	ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماموں کا نوجوان بھانجی کو معتدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماموں کا نوجوان بھانجی کو معتدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم نصیب گل کو عمر قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کردیے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ملزم کیخلاف میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ پراسیکیوٹر حنا ناز نے مووف دیا تھا کہ مقدمہ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بھانجی سے بارہا زیادتی کے جرم میں ملزم نصیب گل کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور میڈیکل رپورٹ سمیت تمام شواہد ملزم کے خلاف گئے۔فیصلے کے مطابق، مقدمے کی تفتیش کے دوران یہ ثابت ہوا کہ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی تھی، جبکہ والدہ پولیو ورکر ہونے کے باعث اکثر گھر سے باہر رہتی تھیں۔ اس دوران ملزم نے کئی بار اپنی نابالغ بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق، یہ واقعہ مئی 2021 میں پیش آیا تھا، جس کے بعد...
	نئی دہلی: بھارتی عدالت عظمیٰ نے لداخی تعلیم کے اصلاح کار اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو کی طرف سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیا، جس میں قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت حالیہ حراست کو چیلنج کیا گیا ہے۔  عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت، لداخ انتظامیہ اور جودھ پور جیل سے جواب طلب کیا ہے۔یہ معاملہ جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بینچ کے سامنے آیا۔ انگمو نے این ایس اے کے تحت ماحولیاتی کارکن کی حراست کو چیلنج کیا اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ وانگچک کو 26 ستمبر کو سخت این ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور...
	علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی وسطی کی عدالت میں بھانجی سے زیادتی کے کیس میں مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ضمانت منسوخ کر کے اسے گرفتار کر نےکا حکم دے دیا۔  یہ بھی پڑھیے آن لائن گیم کھیلتے والدہ، بھائی، 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنادی گئی کراچی: 2 اسٹریٹ کرمنلز کو 7 برس قید کی سزا پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق مجرم کے خلاف مئی 2021 میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی تھی۔ عدالت نے کہا کہ پراسکیوشن ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نسخے واضح اور پڑھنے کے قابل لکھیں، تاکہ مریض اور فارماسسٹ دوا کے نام میں غلطی نہ کریں۔ عدالت نے کہا کہ ناقابلِ فہم نسخہ مریض کی زندگی اور موت کے درمیان فرق ڈال سکتا ہے۔عدالت نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ میڈیکل کالجز میں خوشخطی کے اسباق شامل کیے جائیں اور 2سال کے اندر ڈیجیٹل نسخے لازمی بنائے جائیں۔ اس دوران تمام ڈاکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نسخے بڑے حروف (کیپیٹل لیٹرز) میں لکھیں۔ میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے...
	نئی دہلی: پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نسخے واضح اور پڑھنے کے قابل لکھیں، تاکہ مریض اور فارماسسٹ دوا کے نام میں غلطی نہ کریں۔ عدالت نے کہا کہ ناقابلِ فہم نسخہ مریض کی زندگی اور موت کے درمیان فرق ڈال سکتا ہے۔ عدالت نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ میڈیکل کالجز میں خوشخطی کے اسباق شامل کیے جائیں اور دو سال کے اندر ڈیجیٹل نسخے لازمی بنائے جائیں۔ اس دوران تمام ڈاکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نسخے بڑے حروف (کیپیٹل لیٹرز) میں لکھیں۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں...
	کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم سلیم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 4 ایجنٹ کراچی سے گرفتار عدالت نے سزا کے ساتھ ملزم کی ضمانت بھی منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔   پروسیکیوشن کے مطابق ملزم سلیم کو ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے ایک دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران...
	بھارتی سپریم کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے دائر کی گئی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ یہ کیس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس کا تعلق مبینہ فراڈ اور بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار ملزم سوکیش چندر شیکھر سے جوڑا گیا ہے جوکہ جیکولین کا سابقہ بوائے فرینڈ ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ جیکولین نے اس سے قبل جولائی میں دہلی ہائی کورٹ سے بھی یہی درخواست کی تھی، جو مسترد...
	بھارتی سپریم کورٹ نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی آزاد اور عدالت کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات کے لیے دائر عوامی مفاد کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر پائلٹس کو قصوروار ٹھہرانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کل کوئی یہ کہہ دے کہ پائلٹ اے یا بی کی غلطی تھی تو ان کے خاندان کو صدمہ پہنچے گا۔ اور اگر حتمی رپورٹ میں ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوا تو پھر کیا ہوگا؟ عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے افواہیں پھیلانے اور ذمہ داری عائد کرنے کے عمل کو خطرناک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے واحد...
	 مشہور جنوبی بھارتی اداکار جونئیر این ٹی آر ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار جونئیر این ٹی آر ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔  اس واقعے کی تصدیق جونئیر این ٹی آر کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان میں کی گئی ہے جس میں ٹیم نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے اداکار کو چند ہفتوں کے آرام کی تجویز دی ہے جس کے بعد وہ دوبارہ کام شروع کر سکیں گے۔  اس بیان میں اداکار کی زخموں یا صحت سے متعلق کوئی واضح تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم ٹیم نے مداحوں...
	ریاض احمدچودھری مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔مقبوضہ علاقے میں 1989سے اب تک 7,400سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کے ہاتھوں دوران حراست یاجعلی مقابلوں میںشہید کئے جا چکے ہیں۔ 22اپریل 2025کے پہلگام حملے کے بعد سے بھارتی فوجیوں نے 44 کشمیریوں کو شہید ، 3190سے زائد کو گرفتار کیا جبکہ اس دوران 81مکانوںکو مسمار کیاگیا۔ اس ظلم وجبر کے باوجود کشمیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنی ریاستی دہشت گردی جاری رکھی ہوئی ہے۔سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیاجا رہا ہے جبکہ عام کشمیریوں کو جبری گمشدگیوں، جعلی مقابلوں اور حراستی ہلاکتوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔...
	مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں
	مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی جبر ایک نئی سنگینی اختیار کر چکا ہے۔ پوری وادی کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی گرفتاریاں، ماورائے عدالت ہلاکتیں اور جبری گمشدگیاں معمول بن گئی ہیں۔ ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے 3 بچوں کے باپ فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہیں حراست کے دوران بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا، جبکہ ان کی تشدد زدہ لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔ اس بہیمانہ قتل کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں عوام نے متاثرہ خاندان کے لیے انصاف اور مجرم فوجیوں...
	سندھ پولیس نے تین سالہ بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گھر میں داخل ہوکر چوری کرنے کے مقدمے میں نامزد کرلیا، عدالت نے بچے سمیت چاروں بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے 3 سالہ بچہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، گھر میں زبردستی گھسنے اور چوری کے مقدمے میں نامزد کیا۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر میں ہوئی جس میں جج بچے سمیت 4 سگے بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذولفقار میمن کی عدالت کے روبرو جان سے مارنے کی دھمکی، زبردستی گھر میں گھسنے، ہراساں کرنے اور چوری کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی...
	انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد افغان شہری کو قید کی سزا سنا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد عثمان کو قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے مجرم عثمان عرف عبدالرحمان کو مجموعی طورپر 20 سال قیدکی سزا سنائی۔پراسکیوٹر کے مطابق مجرم سابق بھارتی شہری اور جاسوس ہے، اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ پراسکیوٹر نے بتایاکہ مجرم چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا اور دھماکا خیزبارودی مواد برآمدہوا۔مجرم عثمان کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...
	لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد عثمان عرف عبدالرحمان کو 20 سال قید کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق مجرم ماضی میں بھارتی شہری اور جاسوس رہ چکا ہے، جبکہ اس وقت وہ افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی لاہور نے 2024 میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت مکمل کرکے مجرم کو سزا سنائی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
	انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی جاسوس عثمان عرف عبد الرحمان کو دہشت گردی کے الزامات میں مجموعی طور پر بیس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت کے جج عرفان حیدر نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ مقدمے کی تفصیلات کے مطابق، پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ مجرم ایک سابق بھارتی شہری ہے اور اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ اسے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا، جو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ سرکاری وکیل نے مزید بتایا کہ اس کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی...
	وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ طاس معاہدے (IWT) سے ’فرار‘ اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جب کہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے ہیگ کی عدالت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے جس میں بھارت کو معاہدے کے تحت دریاؤں پر نئے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن میں طے شدہ شرائط کی پابندی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کے تحت 3 مغربی دریا پاکستان کو اور 3 مشرقی دریا بھارت کو دیے گئے تھے۔ 2023ء میں پاکستان نے مغربی دریاؤں پر بھارت کے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن کے معاملے پر مستقل ثالثی عدالت (PCA) ہیگ...
	اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے آرمی چیف کے بیان سے متعلق دیے گئے ریمارکس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ اور گمراہ کن بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی بھارتی عادت کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ مبینہ "ایٹمی بلیک میلنگ" کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے۔ پاکستان کسی بھی طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، جس کا کمانڈ...
	بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے سابق رکنِ پارلیمنٹ پرجوال ریوانّا کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ہے۔  34 سالہ ریوانّا بھارت کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں اور ان کا تعلق جنتا دل (سیکولر) جماعت سے ہے، جو اس وقت بی جے پی کی اتحادی ہے۔ ریوانّا پر الزامات کا آغاز 2023 میں ہوا، جب ان کی کئی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس وقت انہوں نے ان الزامات کو مسترد کیا، تاہم عدالت میں مجرم قرار پانے پر وہ آبدیدہ ہوگئے اور سزا میں نرمی کی اپیل کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اتنے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق...
	 بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، کامیڈین کلابھاون نواس کیرالا کے ہوٹل میں  مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نواس اپنی آنے والی نئی فلم "پرکَمبنم” کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیرالا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔ جس دن انھیں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو عملے نے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے۔ ہوٹل کے کمرے میں اداکار بے ہوش پڑے تھے انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔ مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ وہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ...
	بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 2008 کے بم دھماکے کے مقدمے میں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے 17 سال بعد بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا۔ 29 ستمبر 2008 کو رمضان المبارک کے دوران مالیگاؤں کے بھیکو چوک پر ہونے والے اس بم دھماکے میں 6 مسلمان شہید اور تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے تھے۔ عدالت کا فیصلہ خصوصی عدالت کے جج اے کے لاہوتی نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ بم دھماکے کا وقوعہ تو ثابت کرنے میں کامیاب رہا، لیکن یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ دھماکے کے لیے جو موٹر سائیکل استعمال ہوئی، وہ پرگیہ...
	 معروف بھارتی فلمساز راکیش روشن کی گردن کی اینجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش روشن نے حال ہی میں گردن کی اینجیو پلاسٹی کروائی ہے کیونکہ ان کی دماغ تک جانے والی دو شریانیں (کیروٹڈ آرٹریز) 75 فیصد سے زائد بلاک تھیں۔  انہوں نے گردن کی اینجیو پلاسٹی ڈاکٹرز کے مشورے پر احتیاطی تدبیر کے طور پر کروایا تاکہ کسی بڑے طبی مسئلے سے بچا جا سکے۔ A post common by Rakesh Roshan (@rakesh_roshan9) سرجری کے بعد بھارتی فلمساز کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ فُل باڈی چیک اپ کے دوران...
	بھارت کے نئے الیکٹرانک ویسٹ (ای ویسٹ) منیجمنٹ قوانین کے خلاف متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمات دائر کر دیے ہیں۔ ان کمپنیوں میں جنوبی کوریا کی LG، سام سنگ اور امریکی کمپنی کیریئر بھی شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نے الزام لگایا ہے کہ نئی ای ویسٹ ری سائیکلنگ پالیسی کے تحت ری سائیکلرز کو ادا کی جانے والی فیسوں میں اضافے نے ان کے اخراجات میں 3 گنا اضافہ کر دیا ہے۔ مقدمے میں مزید کیا کہا گیا ہے؟ نئے قواعد کے تحت، کمپنیوں کو صارفین کی الیکٹرانکس کی ری سائیکلنگ کے لیے کم از کم 22 بھارتی روپے ($0.26) فی کلوگرام ادا کرنا ہوں گے۔ یہ قیمتیں موجودہ نرخوں سے 5 سے...
	پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کے بھارتی دعوے کو امریکا نے جھوٹا قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025  سب نیوز  واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کر دیتے ہیں، اور جدید دور میں سچ جاننے کے لیے کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جاتا۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ بعض آراء غلط ہوتی ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو کافی واضح کر دیا...
	  MADHYA PRADESH:   بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو اپنے آبا اجداد کی جائیداد پر قانونی جنگ میں سنگین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جب مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے حکومت کے دشمنی جائیداد کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی۔  اس فیصلے کے تحت بھوپال میں واقع 15 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو دشمنی جائیداد قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے 2000 میں ہونے والے مقدمے کے فیصلے کو الٹ دیا جس میں سیف علی خان، ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور بہنوں سوہا اور سبا علی خان کو اس جائیداد کا جائز وارث قرار دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کو نواب حامد اللہ خان کے دیگر...
	 اسلام آباد:  پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی ہٹ دھرمی  کے خلاف ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ ترجمان کے مطابق ضمنی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ درست اور فعال ہے۔ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت  سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ضمنی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان...
	  کراچی:   انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں کو دھماکا خیز مواد کے مقدمے میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے عددالت میں پیش کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان میں محمد خان بوریو عرف گلو، اختر علی، جامین ملاح اور غلام قادر بوریو شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔...
	 —فائل فوٹو  کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بھارتی خفیہ تنظیم ’را‘ کے لیے کام کرنے کے الزام میں شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار 4 ملزمان کو پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کر لیا۔ کراچی: ’را‘ کے مبینہ ایجنٹس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ  گرفتار چاروں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے...
	ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سماعت کرنے والی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اس کی اہلیت برقرار ہے اور یہ کہ ان کارروائیوں کو بروقت، موثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھانا اس کی ذمے داری ہے۔ حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کی جانب سے اعلان کردہ ضمنی ایوارڈ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کے مطابق تعاون بحال کرے اور اپنے معاہداتی فرائض مکمل دیانت دار کے ساتھ ادا کرے۔  بلاشبہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے آبی حقوق سے دستبردار نہیں ہوسکتا ۔ ایسا...
	بھارتی میڈیا کشمیری استاد کو دہشتگرد ثابت کرنے میں ناکام، عدالت کا 2 میڈیا ہاؤسز کے خلاف مقدمے کا حکم
	ہندوستانی مرکزی میڈیا کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے گئے کشمیری استاد قاری محمد اقبال کے خلاف تمام الزامات پونچھ کی عدالت نے مسترد کردیے، اور سچ سامنے آنے پر زی نیوز اور نیوز 18 انڈیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ 47 سالہ قاری محمد اقبال جو پونچھ کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ایک مدرس تھے، 7 مئی کو پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہوگئے تھے۔ تاہم ان کی شہادت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک منظم مہم کے تحت ان پر دہشتگردی کے جھوٹے الزامات عائد کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب بھارتی میڈیا کے مختلف چینلز نے...
	کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ سامنے آگیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ثالثی عدالت نے پاک بھارت تنازع پر اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ ترجمان کے مطابق ثالثی عدالت نےکہا کہ وہ ان معاملات کو بروقت، مؤثر اور منصفانہ طریقے سے آگے بڑھانے کی پابند ہے، پاکستان نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اعلان کو غیر قانونی قرار دیا۔  دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔  پاکستان کی رتلے، کشن گنگا پن بجلی منصوبوں پر بھارتی درخواست کی مخالفت بھارتی اخبار کے مطابق ورلڈ بینک کے نیوٹرل ایکسپرٹ مائیکل لینو نے اس پر پاکستان کا موقف لیا اور پاکستان نے...
	مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک زخمی نوجوان کو اسپتال لے جانے کے بجائے گرفتار کرلیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے اس دوران موبائل سروس بھی منقطع کردی اور ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔ جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے...
	سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور عدالتی کردار محدود کرنے کا بھارتی اقدام درست نہیں: پرمننٹ کورٹ آف آربریٹریشن
	ہیگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن نے قرار دیا ہے کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طورپرمعطل کرنے اورثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کا اقدام درست نہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے   پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کے فیصلے کے حوالے سے بتایا کہ معاہدے کی معطلی کے بھارتی اقدام سے عدالت کی فیصلہ سازی کی حیثیت بالکل متاثر نہیں ہوتی، کسی ایک فریق کے معاہدہ معطلی سے عدالت کارروائی نہیں روکے گی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ثالثی عدالت سندھ طاس معاہدے پر فیصلہ سازی جاری رکھے گی، عدالت نے سندھ طاس معاہدے کا بغور جائزہ لیا، سندھ طاس معاہدے میں کہیں بھی یکطرفہ معطلی کی شق شامل نہیں، سندھ طاس معاہدے کا اطلاق پاکستان...
	پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن نے اپنے فیصلے میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کے اقدام کو ناقابلِ قبول اور غیرقانونی قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ معاہدے میں کسی بھی فریق کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ یکطرفہ طور پر ثالثی کارروائی کو روک دے یا عدالت کے دائرہ کار کو محدود کرے۔ فیصلے کے مطابق سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی سے متعلق کوئی شق موجود نہیں، اور اس معاہدے کا اطلاق صرف دونوں ممالک کی باہمی رضا مندی سے ہی ختم یا معطل کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر ایک فریق معاہدہ معطل کرنے...
	بھارت کو عالمی سطح پر بڑی شکست، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی بھارتی استدعا مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی نام نہاد یکطرفہ معطلی کے بعد ثالثی عدالت کی کارروائی معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی، سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت نے پاکستان کے مقف کی تائید کردی جبکہ حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ثالثی عدالت کے فیصلے کے متن کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کا کردار نمایاں ہے اور معاہدے کی معطلی کے بھارتی اقدام سے عدالت کی فیصلہ سازی کی حیثیت بالکل...
	 فائل فوٹو  کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار ’را‘ کے مبینہ 4 ایجنٹس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں، ملزمان میں محمد خان، اختر علی، امید علی تھہیم اور جمین ملاح شامل ہیں۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان ملک دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہیں،  ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا، ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔خیال رہے...
	بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ رخشندہ کے طویل مدتی ویزہ کیوجہ سے اسکو ملک بدری نہیں کیا جانا چاہیئے تھا اور اسکے منفرد کیس کی مناسب جانچ نہ ہونا ایک واضح غلطی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے بھارتی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سخت حفاظتی کریک ڈاؤن کے درمیان پاکستان ڈی پورٹ کی گئی خاتون رخشندہ راشد کو واپس لایا جائے۔ معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق انسانی زندگی کا سب سے مقدس جزو ہیں۔ اسی کے ساتھ ہائی کورٹ نے رخشندہ راشد کو واپس لا کر 10 دنوں کے اندر جموں میں ان کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرینگر (اے پی پی) بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عاید کرتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ تینوں حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے ، تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں اس دعوے کی نفی کی گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے حملے کے اگلے ہی دن3 افراد کے خاکے بھی جاری کیے تھے اور ان میں سے 2کو پاکستانی جبکہ تیسرے کو مقامی کشمیری قرار دیاتھا۔ بعد ازاں مقامی کشمیری کو بھی پاکستانی قراردیاگیاتھا۔پہلگام واقعے کے تقریبا 2ماہ بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی رپورٹ میں مودی حکومت کے سرکاری بیانیے کی نفی کی گئی ہے۔این آئی...
	تفتیشی افسر سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کیلئے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، گرفتار دہشتگردوں سے وابستہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گرفتار را کے ایجنٹس کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار دہشتگردوں محمد اعظم عرف ججی، امجد علی اور منظور احمد کو سخت سیکورٹی کے حصار میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ...
	بھارت میں یورینیم سے متاثرہ بیمار اور معذور شہریوں کی حالت انتہائی ابتر ہے جب کہ  مودی سرکار کا بھارت خوبصورت لبادہ اوڑھے انتہائی بیمار اور مفلوج ہو چکا ہے۔  رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ مودی کے بھارت کو بلندیوں پر لے جانے کے دعوؤں کی حقیقت جڈوگورا قبیلے کے خوفناک معذوری میں مبتلا غریب ہیں، مودی نے جڈوگورا کے باسیوں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا۔ ذرائع نے کہا کہ مودی حکومت نے جڈوگورا کی زمین کو  جوہری طاقت کے بدلے زہریلا جہنم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جارکھنڈ کے قبائلی علاقے جڈوگورا میں زمین کی تہہ کی 600 میٹر گہرائی میں حکومتی سرپرستی میں یورینیم کی کان کنی جاری ہے، زمین سے یورینیم نکال کر حیدرآباد بھیجا...
	دی ہیگ:سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم مار MAAR نے ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سکھ تنظیم کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقدس مقام ننکانہ صاحب کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔  تنظیم کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب بھارتی افواج نے ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کی، جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کر دیا، یہ سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر بھارت کا حملہ ہے۔ سکھ تنظیم نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت ماضی میں بھی 1971 میں...
	ویب ڈیسک: سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم مار (MAAR) نے بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (ICC) میں شکایت درج کرا دی ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب بھارتی افواج نے سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کی، جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ تنظیم نے اسے سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔  اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق...
	نئی دہلی: بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کے خلاف ترک کمپنی جلیبی ائیرپورٹ سروسز انڈیا نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی نے جمعرات کے روز قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کو بنیاد بناکر جلیبی ائیرپورٹ سروسز کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی تھی جس کے خلاف کمپنی نے آج دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وزارت ہوا بازی نے اس بات کی کوئی وضاحت کیے بغیر لائسنس معطل کردیا کہ ادارہ کس طرح قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔   کمپنی نے عدالت سے اس فیصلے کو روکنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ...
	کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی نے پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ انڈین ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی سے انڈین صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا ہم اس حوالے سے اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ ہم نے کتنے اثاثے کھوئے ہیں؟‘   صحافی نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے کہ رافیل طیارے گرائے گئے ہیں۔ کیا آپ اس کی وضاحت کر سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم حالت میں جنگ میں ہیں، جنگ میں نقصانات ہوتے ہیں ، اس وقت میں اس بارے میں تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ ہم لڑائی کی حالت میں ہیں۔ اگر میں نے تبصرہ کیا تو اس سے...
	مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025  سب نیوز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر دشمن کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے مئی کے مہینے میں حملہ کیا، جس کا جواب 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ انداز میں دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کا ہر بچہ اس کڑے وقت میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی قوم کا مقدر بنے گی۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت...
	دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)دبئی میں مقیم بھارتی ارب پتی شخصیت بلویندر سنگھ ساہنی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔(جاری ہے)  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے بلویندر سنگھ ساہنی کے خلاف الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے بھارتی تاجر کو 5 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانہ اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔رپورٹ کے مطابق دبئی کی فوجداری عدالت نے 150 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کے الزام میں ہندوستانی تاجر کو مجرم قرار دیا۔علاوہ ازیں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو بھی قید، جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔ 
	مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے بھارتی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لال قلعے کا قبضہ انہیں دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت: مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی، ناگ پور میں کرفیو نافذ عدالت نے سلطانہ بیگم کی درخواست پر مؤقف اختیار کیاکہ اگر ہم آپ کو لال قلعے کا قبضہ دے دیتے ہیں تو پھر آپ کی جانب سے آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگے جائیں گے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنا نے سلطانہ بیگم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ لال قلعے کا قبضہ نہیں دیا جا سکتا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلطانہ بیگم اس...
	بھارتی عدالت کا حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025  سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی عدالت نے سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔ بھارتی عدالت نے عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کو چارج شیٹ جاری کیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کے خلاف این آئی اے نے...
	دبئی کی فوجداری عدالت نے معروف بھارتی بزنس مین بلوندر ساہنی المعروف ابو صباح کو 5 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانہ اور سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ ہونے پر ان کے 15 کروڑ درہم کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔ کیس میں کل 33 افراد کو نامزد کیا گیا، جن میں ابو صباح کا بیٹا بھی شامل ہے۔ عدالت نے 11 ملزمان کو غیر حاضری میں 5 سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ 10 دیگر افراد کو ایک سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ کیا گیا۔ عدالت نے جرم میں ملوث 3 کمپنیوں کو...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کی دھاندلی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی جبکہ عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے درخواستوں پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کردیے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور شیرافضل مروت کی دھاندلی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں جبکہ آئینی بینچ نے درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے۔  محمد عامر ایک بار پھر ایسیکس کاؤنٹی کا حصہ...
	 لاہور:  نیشنل ہائی وے پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔  ڈکی بھائی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں جسٹس شہباز رضوی نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم پانچ مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اسٹیرنگ پر ٹانگ اور پاؤں رکھ کر گاڑی چلا رہا تھا، موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈکی بھائی کے خلاف...
	اسلام آباد:اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ پہلے سندھ کنال کا معاملہ زیر بحث رہا، اب بھارت نے جو کچھ کیا اس پر سب کی توجہ ہے، بھارتی اقدام پر عاالمی عدالت انصاف آج روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔  دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں نے تین نکات پر دلائل دینے ہیں۔ اٹارنی جزل نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث...
	حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کا نام اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام لارڈز کرکٹ کلب کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد کیا گیا، جس میں 'مفاد کے تصادم' کا الزام لگایا گیا تھا۔ اظہر الدین اسٹینڈ کا نام اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ میں 2019 میں وی وی ایس لکشمن سے بدلا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: "سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے" درخواست موصول یہ اقدام اسوقت اُٹھایا گیا تھا جب محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی...
	ایف آئی آر کے مطابق سید صلاح الدین پر 1994ء میں آزاد کشمیر منتقل ہونے کے بعد سے عسکریت پسندی کو منظم کرنے کا الزام ہے جس میں عسکریت پسندوں کو تربیت دینا اور مسلح کرنا بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک عدالت نے 2002ء کے ایک قتل کیس میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرنسپل سیشن جج بڈگام اوم پرکاش بھگت کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت سی آر پی سی کی دفعہ 512 کے تحت جاری کی جا رہی...
	برسلز سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کشتوار میں تین کشمیریوں کی شہادت ماورائے عدالت قتل کی تازہ ترین مثال ہے جس کے بارے میں بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تین افراد جھڑپ کے نتیجے میں مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروائے۔ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کشتوار میں تین کشمیریوں کی شہادت ماورائے...
	لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 27سال بعد بیوہ کو بھائی سے جائیداد میں حصہ دلوا دیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے صدیقاں بی بی کی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق خاندانوں میں عام طور پر جائیداد کے حوالے سے جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں ایسےدعوؤں کیلئے سب سےبہترین طریقہ یہ کہنا ہےکہ جائیداد مجھے زبانی تحفے میں ملی۔فیصلہ میں کہا گیا کہ بھائی نے مشکل گھڑی میں بیوہ بہن کی مدد کے بجائے شکاری کی طرح وراثتی حق چھینا، افسوسناک ہے مرد شریعت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خواتین سے وراثتی حق چھین لیتے ہیں خواتین کے وراثتی حقوق کی پوری شدت کےساتھ حفاظت کرنی چاہیے۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے...
	 —فائل فوٹو سرگودھا کے ایڈیشنل سیشن جج نے 7 سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔سرگودھا کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے بچی سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔پولیس کے مطابق عدالت نے ملزم کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ بچی کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرے گا۔ ملزم نے 6 ستمبر 2023ء کو سرگودھا کے نواحی گاؤں میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
	قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کیس کے لیے کوئی تاریخ...
	ایلون مسک کے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس کی جانب سے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکس نے بھارتی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی وزارتِ آئی ٹی نے سوشل میڈیا سے مواد ڈیلیٹ کرنے کی اجازت دینے کیلئے اپنے سنسر شپ کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر بڑھا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 5 مارچ کو دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزارتِ آئی ٹی نے مختلف سرکاری محکموں کو اختیار دے دیا کہ وہ وزارتِ داخلہ کے ذریعے مواد بلاک کرنے کے احکامات جاری کر سکیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ نئے سسٹم میں وہ قانونی...
	نئی دہلی: ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔ ایکس  نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے سنسر شپ کے قوانین کو غیر قانونی طور پر بڑھا دیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر مواد ہٹانے کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ ایکس  نے 5 مارچ 2025 کو بھارتی عدالت میں درخواست جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی آئی ٹی وزارت نے مختلف سرکاری محکموں کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے ذریعے مواد بلاک کرنے کے احکامات جاری کر سکیں۔ ایکس کے مطابق، اس نئے حکومتی نظام میں وہ قانونی تحفظات شامل نہیں جو پہلے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) الیگزینڈریا، ورجینیا میں امریکی ڈسٹرکٹ جج پیٹریشیا جائلز کے تین پیراگراف کے حکم کے مطابق، یہ حکم عدالت کی طرف سے کالعدم قرار دیے جانے تک نافذ رہے گا۔ ایک امریکی جج نے جمعرات کو ایک اعلی امریکی یونیورسٹی میں بھارتی محقق بدر خان سوری کی ملک بدری کو روک دیا، جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس سے مبینہ تعلق کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ سوری کو ملک بدر نہ کرنے کا عارضی حکم ورجینیا میں امریکی ڈسٹرکٹ جج پیٹریشیا جائلز نے جاری کیا۔ ٹرمپ کی دوسری میعاد: بھارت کے لیے کیا مضمرات ہو سکتے ہیں؟ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، یہ حکم مزید...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) بھارت میں خواتین کی جنسیت کے بارے میں بات چیت کو شجر ممنوعہ سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر شادی شدہ خواتین کے ساتھ، جن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے شوہروں اور بچوں کو خود پر ترجیح دیں۔ طلاق کے لیے عدالت سے استدعا، 'میری بیوی عورت نہیں ہے' بھارت: مسلمانوں کے متعلق سپریم کورٹ کا ایک اور متنازعہ فیصلہ بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بدھ 19 مارچ کو یہ فیصلہ ایک شخص کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سنایا گیا۔ اس عدالت نے اس شخص کی طلاق کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے طلاق دینے...
	 کراچی:  کراچی کے علاقے ملیر میں خلع کیلیے درخواست دینے والی خاتون کو شوہر نے عدالت میں پیشی کے بعد تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کو تیز دھار آلے کے وار جو بچی کے ساتھ تھی اُس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ...
	ذرائع کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان احمد یاسین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں امیر حمزہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، محمد یوسف فلاحی اور دیگر نظربند رہنمائوں کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک حریت نے بھارتی جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان احمد یاسین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں امیر حمزہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، محمد یوسف فلاحی اور دیگر نظربند رہنمائوں کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے...
	خط میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019ء سے پہلے اور بعد میں گرفتار کیے گئے ہزاروں کشمیری رہنما، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن غیر انسانی حالات میں بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی توجہ بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں بھارتی حکومت کی طرف کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں، طویل نظر بندیوں اوردوران حراست ہلاکتوں کو کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے ظلم...
	ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ”خواتین کے عالمی دن“ کے موقع پر اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کی صدارت سینئر سفارتکار نائلہ چوہان نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری خواتین کی بے حرمتی میں ملوث بھارتی فورسز اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ”خواتین کے عالمی دن“...
	معروف بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے، اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کلپنا راگویندر بھارت کے شہر حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھیں، جب وہ دو روز تک اپنے گھر سے باہر نہ آئیں تو پڑوسیوں اور سیکیورٹی نے پولیس کو بلالیا۔ یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ نومسلم گلوکارہ سینیڈ او کونر انتقال کر گئیں پولیس کو جب اندر سے کوئی آواز نہ آئی تو گھر کا دروازہ توڑا گیا جہاں گلوکارہ بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھیں، جنہں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک...
	بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا راگھویندر اپنے کمرے میں نیم مردہ حالت میں ملنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کلپنا راگھویندر بھارت کی تیلگو میوزک انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔ انھوں نے ممکنہ طور پر نیند کی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ گلوکارہ اس وقت وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ کلپنا راگھویندر کی خودکشی کی خبر سن کر ٹالی ووڈ کے فنکار اور گلوکار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح اداکارہ کی جان کو بچانا ہے تاہم تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے...
	نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے تازہ فیصلے میں کہا ہے کہ کسی کو ’پاکستانی‘ کہنا جرم نہیں، لیکن یہ الفاظ اچھے نہیں سمجھے جاتے۔ بھارت میں اکثر دائیں بازو کے انتہا پسند مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے لیے انہیں 'پاکستانی' کہتے ہیں، لیکن عدالت نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ کوئی مجرمانہ فعل نہیں۔ عدالت نے جھارکھنڈ کے ایک کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک سرکاری ملازم کو ’پاکستانی‘ اور ’میان تیان‘ کہنے والے شخص کو سزا نہیں دی جا سکتی، کیونکہ یہ الفاظ نہ تو مجرمانہ دھمکی کے زمرے میں آتے ہیں اور نہ ہی کسی پر حملے کے مترادف ہیں۔ قانونی ماہرین نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا...
	بھارتی سپریم کورٹ نے کامیڈین سمے رائنا پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ یوٹیوبرز اپنے رویے کو درست کریں، ورنہ ہمیں معلوم ہے کہ ان سے کیسے نمٹنا ہے۔ عدالت نے مشہور کامیڈین سمے رائنا کو کینیڈا میں اپنے شو انڈیا گاٹ لیٹنٹ سے متعلق متنازع بیانات دینے پر سخت ریمارکس دیے ہیں۔  یہ ریمارکس اس وقت دیے گئے جب عدالت مشہور پوڈکاسٹر رنویر الہٰ بادیہ کی درخواست سن رہی تھی، جنہوں نے پچھلے مہینے رائنا کے شو میں کچھ غیر اخلاقی اور نازیبا تبصرے کیے تھے، جس کے بعد ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔ جسٹس سوریا کانت نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ یہ نوجوان خود کو حد سے...
	متحدہ عرب امارات میں بھارتی نژاد 33 سالہ خاتون کو چار ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دیدی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پھانسی ملنے سے مودی حکومت بے خبر تھی یہاں تک کہ خاتون کے والد نے عدالت سے رجوع کیا۔ خاتون کے والد شبیر خان نے عدالت میں بتایا کہ ان کی بیٹی دسمبر 2021 میں ابوظہبی گئی تھی اور اگست 2022 میں اس کے آجر نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ میری بیٹی اپنے آجر کے بیٹے کی نگہداشت پر مامور تھی اور معمول کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کے باعث بچے کی 7 دسمبر 2022 کو موت ہو گئی تھی۔ عدالت میں ایک ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی ذکر کیا گیا جس میں مبینہ طور پر شہزادی خان کو شیر خوار کے قتل کا اعتراف...
	 بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 37 سال کی شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ اگرچہ جوڑے نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گووندا کے ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق نے ان کی علیحدگی میں کردار ادا کیا ہے۔ A post common by VeryFilmi (@veryfilmi) یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں افواہیں کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر سنیتا آہوجا کے چند انٹرویوز کی وجہ سے گردش کر رہی ہیں تاہم...
	بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔  دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں طویل عرصے سے گردش کر رہی تھیں، اور اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہ طلاق لینا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا ممبئی کی ایک عدالت میں پیش ہوا تاکہ طلاق کے معاملے پر قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ عدالت میں سماعت کے دوران دھناشری اور چاہل نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے ہیں۔ جب عدالت نے طلاق کی ممکنہ وجہ پوچھی تو جوڑے نے بتایا کہ انہیں آپس میں مطابقت کے مسائل درپیش تھے جس کے باعث وہ ساتھ نہیں...
	سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی ایک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے بردھمان جا رہے تھے جب ان کی رینج روور کو درگاپور ایکسپریس وے پر دنتان پور کے قریب ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے فوری بریک لگائی۔ اس اچانک بریک سے قافلے میں شامل دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گنگولی کے قافلے میں شامل دو گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ سابق بھارتی کپتان کو تقریباً 10 منٹ انتظار کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں گنگولی کی...
	سپین(نیوز ڈیسک) اسپین کی عدالت نے سابق فٹبال فیڈریشن کے سربراہ لوئس روبیالیس کو خاتون کھلاڑی جینی ہرموسو کو زبردستی بوسہ دینے کے جرم میں 10,800 یورو جرمانہ عائد کر دیا۔ تاہم، انہیں جبر کے الزام سے بری کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ہائی کورٹ نے لوئس روبیالیس کو جنسی حملے کا مجرم قرار دیا، لیکن انہیں قید کی سزا نہیں سنائی گئی۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وہ ایک سال تک جینی ہرموسو سے بات نہیں کر سکتے اور 200 میٹر کے دائرے میں نہیں آ سکتے۔ یہ واقعہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے بعد پیش آیا، جب اسپین کی جیت کے بعد روبیالیس نے اسٹیج پر جینی ہرموسو کے ہونٹوں پر بوسہ دیا۔...
	 بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ کی طبعیت بگڑنے پر انہیں ہنگامی طور پر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ کی ہنگامی طور پر سرجری بھی کی گئی ہے تاہم اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔  سائرہ نے اے آر رحمان کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے اور انہیں سپورٹ کرنے اظہار تشکربھی کیا ہے۔  سائرہ کی قانونی ٹیم ان کی ہنگامی سرجری اور صحت کے بارے میں میڈیا پر اعلان کیا تھا جبکہ انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے سائرہ اپنی قانونی معاون وندانا شاہ سمیت دیگر دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ سائرہ...
	      راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔     ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔   رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔    
	بھارتی شہر کولکتہ میں فٹ پاتھ پر رہنے والے خاندان کی 7 ماہ کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دل دہلادینے والا واقعہ 30 نومبر 2024 کو پیش آیا تھا اور تاحال بچی کی طبیعت ناساز ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پولیس درندہ صفت شخص کو 4 دسمبر 2024 کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کی شناخت راجیو گھوش کے نام سے ہوئی تھی۔ اس کیس کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے خصوصی عدالت میں تیز رفتاری سے کیس چلا گیا اور صرف 26 دنوں میں عدالت میں چارج شیٹ پیش کردی گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، ڈی این اے اور دیگر ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔...