بھارت میں یورینیم سے متاثرہ بیمار اور معذور شہریوں کی حالت انتہائی ابتر ہے جب کہ  مودی سرکار کا بھارت خوبصورت لبادہ اوڑھے انتہائی بیمار اور مفلوج ہو چکا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ مودی کے بھارت کو بلندیوں پر لے جانے کے دعوؤں کی حقیقت جڈوگورا قبیلے کے خوفناک معذوری میں مبتلا غریب ہیں، مودی نے جڈوگورا کے باسیوں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا۔

ذرائع نے کہا کہ مودی حکومت نے جڈوگورا کی زمین کو  جوہری طاقت کے بدلے زہریلا جہنم بنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جارکھنڈ کے قبائلی علاقے جڈوگورا میں زمین کی تہہ کی 600 میٹر گہرائی میں حکومتی سرپرستی میں یورینیم کی کان کنی جاری ہے، زمین سے یورینیم نکال کر حیدرآباد بھیجا جاتا ہے اور زہریلا فضلہ جڈوگورا کے گاؤں میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نکالے گئے یورینیم کو بغیر حفاظت کے کھلے ٹرکوں میں لاد کر بھیجا جاتا ہے جس سے تابکار ذرات آبادی کے بیج سڑک پر گرتے ہیں،  یورینیم کی کان کنی نے ایک مکمل انسانی بحران کو جنم دے دیا، 

جڈوگورا کے مقامی لوگ موت اور معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہییں، جڈوگورا کے گھروں میں ہر تیسرا فرد معذوری کا شکار ہے، جوہڑ کی شکل میں موجود آلودہ پانی واحد ذخیرہ ہے جو پینے اور نہانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یورینیم زدہ پانی کے اثرات سے بچوں کی معذوری،جسم پر خوفناک نشانات اور اعضا کا ناکارہ ہونا بڑے انسانی المیے کی مثال ہیں۔

معصوم بچے اضافی انگلیوں، معذور اعضا اور ذہنی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں مگر مودی کی جانب سے بے حسی کا مطاہرہ کیا جا رہا ہے،   بھارتی میڈیا  کے مطابق جڈوگورا میں مزدور تابکاری مواد کے ساتھ بغیر کسی حفاظتی کٹ کے کام کر رہے ہیں،  یورینیم فضلہ تالابوں میں پھینکا جا رہا ہے اور مقامی لوگ وہی پانی روزمرہ زندگی میں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

مودی سرکار یورینیم کانوں سے اربوں کا منافع کما رہی ہے مگر قبائلی عوام کو کوئی حفاظت مہیا نہیں کی گئی،  مقامی بچوں کی ٹی بی کینسر اور دماغی بیماریاں بڑھ رہی ہیں مگر سرکاری رپورٹس میں سب کچھ نارمل دکھایا جا رہا ہے، جڈوگورا کے رہائشی بار بار اپیل کرتے ہیں کہ ہماری صحت تباہ ہو چکی ہے مگر مودی حکومت انہیں غریب اور جاہل قرار دے کر نظر انداز کرتی ہے۔

بھارتی میڈیا  نے کہا کہ مقامی لوگ یورینیم سے بھرے پانی کے استعمال کے عادی مگر مودی سرکار کی "نیشن فرسٹ" پالیسی میں جڈوگورا کی عوام شامل نہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق مودی سرکار ترقی کی علامت کے طور پر جوہری ہتھیار پیش کرتی ہے مگر وہی ہتھیار قبائلیوں کی قبر کھودنے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ جب تک جھاڑکھنڈ میں معدنیات ہیں مودی حکومت قبائلیوں کو غلام بنا کر رکھے گی اور ان کی چیخیں دبا دی جائیں گی،  جوہری طاقت کے پیچھے انسانی جانوں کی قربانی مودی سرکار کی ناکامی ہے۔ 

سیاسی ماہرین  کے مطابق جڈوگورا بحران پر مودی سرکار کی  خاموشی مجرمانہ ہے، یورینیم سے ہتھیار بنانے کی دوڑ میں مودی اپنے ہی شہریوں کا دشمن بن چکاہے۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ مودی کی اس نااہلی اور یورینیم کی غیر حفاظتی کان کنی پر انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو نوٹس لینا چاہئے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا یورینیم سے مودی سرکار یورینیم کی نے کہا کہ کے مطابق

پڑھیں:

صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا

متاثرہ خاندان نے حکومتِ پاکستان، وزارتِ خارجہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ مغوی پاکستانیوں کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اہلِ خانہ کو صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی شہریوں کی رہائی سے متعلق معاملے پر متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے بعض سفارتی ذرائع سے زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صومالی بحری قزاقوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کبھی 10 ملین ڈالر کے تاوان کا مطالبہ نہیں کیا۔ خاندان کے مطابق مغوی پاکستانیوں نے خود اطلاع دی ہے کہ بحری قزاق ان کی رہائی کے لیے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے ابتدا میں 3 ملین ڈالر تاوان مانگا تھا جبکہ اب یہ مطالبہ کم کرکے 2.5 ملین ڈالر کردیا گیا ہے۔ خاندان نے مزید کہا کہ میڈیا اور سفارتی ذرائع میں گردش کرنے والی بعض اطلاعات حقائق کے منافی ہیں اور ان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ 

ان کے بقول انہیں اس بات کا بھی کوئی علم نہیں کہ بحری جہاز "آنر 25" کے مالک، صومالیہ کی حکومت اور بحری قزاقوں کے درمیان کس نوعیت کی بات چیت جاری ہے۔ متاثرہ خاندان نے بتایا کہ بحری قزاق مسلسل پاکستانی نیوز چینلز سے براہِ راست بات چیت کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں اور اس حوالے سے بار بار مطالبات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ خاندان نے حکومتِ پاکستان، وزارتِ خارجہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ مغوی پاکستانیوں کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اہلِ خانہ کو صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔ واضح رہے کہ صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، تاہم متاثرہ خاندان نے اپنے مقف میں بعض زیر گردش دعوں کی واضح تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک کیلیے وبال جان بن گئے
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو  ہونے کا اندیشہ
  • ہماچل پردیش میں موجود اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کے لیے بھارت پر دباؤ کیوں؟
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی